آسٹریلیا میں ایک شخص کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران
ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی-
واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ عین اس وقت جب ایک آسٹریلوی اپنے رشتے دار کی
آخری رسومات ادا کر رہا تھا تو اچانک قریبی جھاڑیوں سے ایک شخص نمودار ہوا
اور میت کو ٹرالی سمیت بھگا لے گیا۔
|
ہیلے ویسٹ اور ان کے شوہر ٹوبیاس
رچرڈسن |
یہ ناقابلِ یقین منظر دیکھ کر میت کے رشتے دار حیرت زدہ رہ گئے اور کچھ دیر
تک تو انہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ ہوا کیا ہے-
یہ آخری رسومات ہیلے ویسٹ اور ان کے شوہر ٹوبیاس رچرڈسن کے بہنوئی سیٹھ
رچرڈسن کی تھیں جو کہ سڈنی کے بلیو ماؤنٹین ویسٹ میں واقع ایک اسکول کی
عمارت میں ادا کی جارہی تھیں-
شاک کی کیفیت سے نکلتے ہی ٹوبیاس نے اپنی کار میں فوراً چور کا تعاقب شروع
کیا جبکہ ویسٹ نے پولیس کو فون پر اس انوکھے واقعے کی اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق میت چرانے والے شخص نے اسکول کے گراؤنڈ میں ٹرالی کو دوڑانا
شروع کردیا جبکہ رچرڈسن نے کار میں اس کا پیچھا کرتے ہوئے بالآخر اس کا
راستہ روکا اور اس سے اس عجیب و غریب حرکت کی وجہ دریافت کی-
|
سیٹھ رچرڈسن |
جس پر اس شخص کا کہنا تھا کہ 'مجھے ہسپتال جانا ہے'۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 49 سالہ مذکورہ شخص ڈیمینشیا کا مریض تھا اور جمعرات
کی صبح ایک نرسنگ ہوم سے غائب ہوگیا تھا لیکن اب اسے پکڑ کر معائنے کے لیے
ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ |