پنجاب پولیس سے انصاف کے منتظرسائلین

پنجاب پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔اس با ت کا اندازگزشتہ روزپولیس کے اعلیٰ افسروں کی جانب سے کی گئی کارروائی سے لگایاجاسکتاہے۔ اخبارت میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق کہ ڈی آئی جی آپریشزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا گیاجس پر ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ اطہر نے ڈی ایس پی سمن آباد سرکل شاہد خان کی سربراہی میں ایسے گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوسمن آباد یاسر عباس و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث احمد علی عرف صابی موٹر سائیکل چور گینگ کے ماسٹر مائنڈ سرغنہ کوگرفتار کر لیاجبکہ ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزمان واردات کے لئے گلیوں میں گھومتے پھرتے اور جب کوئی شخص بغیر لاک کے موٹر سائیکل چھوڑ کر دکان یا گھر کے اند د داخل ہوتا تو ملزمان آسانی سے موٹر سائیکل لے کر فرار ہوجاتے۔پولیس نے ملزم احمد علی عرف صابی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے2موٹر سائیکلز ،1پسٹل او ر5گولیاں برآمد کرلیں ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سے مختلف تھانوں کے 4مقدمات ٹریس ہوئے جبکہ ملزم نے 7وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے ۔مزید تفتیش کے لئے ملزم کو شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جس سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے ۔

بھتہ خوروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں۔ جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس پی کینٹ محمد ندیم نے ڈی ایس پی باغبانپورہ سرکل قیصر مشتاق کی سربراہی میں ایس ایچ اوباغبانپورہ صفدر سجادودیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس نے شہری علی نواز باجوہ جو کہ کوئلے کا کاروبار کرتا ہے کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔ہارون نامی ملزم نے شہری کے گھر دھمکی آمیز خط پھینکا اور بذریعہ خط اور ٹیلی فون 45ہزار نقدی طلب کرنے کا کہا اور نہ دینے پر بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ۔ پولیس ٹیم نے کا ل کیے جانے والے نمبر کا ڈیٹا ٹریس کیا اور اس جگہ کی خفیہ نگرانی شروع کر دی گئی دوران نگرانی پولیس نے ملزم ہارون کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے مختلف کمپنیوں کی سمیں اور موبائل فونز برآمد کر لئے ۔

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیرِ صدارت اردل روم منعقد کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدر اشرف نے اردل روم کے دوران مقدمات میں تاخیر، جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر ایس ایچ او گلشن راوی حسنین علی کو برخاست، کرپشن کے الزام میںT/ASI محمد داؤد کو نوکری سے برخاست ،اختیارات سے تجاوز کرنے پر لیڈی کنسٹیبل ستارہ احمد کو نوکری سے برخاست،ا یس ایچ او مصطفی ٹاؤن انسپکٹر علی اجود کومقدمہ میں تاخیر پر 1 سال سروس ضبطگی،ناقص کارکردگی پر انسپکٹر محمد نعیم کی 6 ماہ انکریمنٹ سٹاپ، ، انسپکٹر سہیل بشیر کو کرپشن کے الزام میں ملوث ہونے پر ایک سال کے لئے ترقی روک دینے کی سزا، انسپکٹر مظہر اقبال کوبخشی خانے سے ملزم فرار ہونے پر تنزلی، کرپشن کے الزام میں SI عبدالرشید کو تنزلی،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او قائداعظم انڈ سٹریل اسٹیٹ مبین الدین کوسنشورکی سزا،سب انسپکٹر ذوالفقار علی کو ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضرہونے پر سنشور کی سزا،اے ایس آئی خادم حسین کو ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضرہونے پر 5000جرمانہ اور 6ماہ کی انکریمنٹ سٹاپ کی سزا، ٹی اے ایس آئی امجد رشید کو ڈیوٹی پوا ئنٹ پر غیر حاضری کی وجہ سے 5000جرمانے کی سزا جبکہ کنسٹیبل شہزاد احمد ،محمد ناصر اور انور علی کو غیر حاضری پر 2سال کی سروس ضبطگی کی سزا کے احکامات جاری کئے گئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ پولیس میں بد یانت ، نااہل اورکام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں اور جس کسی نے بھی اختیارات سے تجاوز یا کوئی خلاف قانون کام کیا وہ خود کو کسی رعایت کا مستحق نہ سمجھے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے ہمیں اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور خوف خدا کے جذبے کے تحت شہریوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہ اُٹھا رکھیں ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف یہ بہت اچھے کارنامے ہیں لیکن گزشتہ کئی سالوں سے بند کیسوں پر بھی کاروائی کریں۔تاکہ صرف ضلع لاہورمیں تقربیاً22لاکھ سے زائد مختلف مقدمات کے سائلین کو بھی انصاف مل سکے۔
Ghulam Murtaza Bajwa
About the Author: Ghulam Murtaza Bajwa Read More Articles by Ghulam Murtaza Bajwa: 272 Articles with 179813 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.