چند روز قبل سعودی عرب کے شہر مکہ میں ایک ایسا پراسرار
واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو کئی روز سے حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے اور
تاحال اس راز سے پردہ نہیں اٹھ سکا آخر یہ سب تھا کیا؟
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مکہ کو جب تیز ہواؤں اور آسمان پر کڑکتی بجلی
کا سامنا تھا عین انہی لمحات میں آسمان پر ایک چمکدار سیارہ رنگ والا ایک
گھوڑا آسمان پر اُڑتا دیکھا گیا جسے دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے-
|
|
اس حیرت انگیز منظر کو دیکھ کر لوگوں نے سبحان اللہ اور اللہ اکبر پکارنا
شروع کردیا جبکہ متعدد افراد نے ان لمحات کو اپنے موبائل فون کیمروں سے
ریکارڈ بھی کرلیا۔
تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس آسمان پر اڑنے والے گھوڑے کی حقیقت
کیا تھی اور لوگ اب تک حیرت میں مبتلا ہیں-
مکہ کی فضاؤں میں اڑنے والے اس گھوڑے کی ویڈیو اگرچہ کچھ واضح نہیں ہے لیکن
اس کے باوجود انٹرنیٹ پر بھی بے پناہ مقبولیت حا صل کر چکی ہے۔
دوسری جانب بیشتر لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ گھوڑے کی شکل کا
کوئی گیسی غبارہ ہو جسے ہوا میں چھوڑ دیا گیا ہو اور ایسے غبارے عام پائے
جاتے ہیں۔
|
|
|