بدعنوان ممالک٬ پاکستان کی رینکنگ بہتر

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مختلف ممالک میں ہونے والی کرپشن اور بدعنوانی کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی کی نئی فہرست جاری کردی ہے- ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رواں سال کی جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان کے درجے میں ایک پوائنٹ کی بہتری آئی ہے۔
 

image


نئی فہرست میں پاکستان نے 29 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ 126 ویں نمبر پر ہے جبکہ دوسری جانب بھارت کی درجہ بندی میں بھی رواں سال بہتری آئی ہے اور اب وہ 38 پوائنٹس کے ساتھ 85ویں نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں کہا گیا ہے کہ اقتدار کا غلط استعمال، خفیہ سودے اور رشوت خوری عالمی سطح پر معاشروں کو برباد کر رہے ہیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی فہرست کے مطابق جنوبی ایشیا میں افغانستان کی حالت بدترین قرار دی گئی ہے جسے میں 12 پوائنٹس ملے ہیں اور وہ 172 ویں پوزیشن پر ہے۔

رواں سال کی فہرست میں صومالیہ اور شمالی کوریا آخری نمبر پر ہیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رواں سال کی فہرست کے مطابق ڈنمارک پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ اور فن لینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
 

image

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ملک 100 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسے بدعنوانی سے پاک تصور کیا جاتا ہے اور اگر کوئی ملک ایک بھی پوائنٹ حاصل نہیں کرتا تو اس کی حالت انتہائی بدترین ہے۔

سال 2014 کی رپورٹ کے مطابق 175 ممالک میں سے دو تہائی اب بھی 50 پوائنٹس سے نیچے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

In an encouraging news from Berlin for Pakistan, the Transparency International (TI) in its global report on corruption for 2014, found the country having done the best ever in 20 years of TI’s yearly assessment of Corruption Perception Index (CPI).