حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں ایک ایسے منفرد اور جدید
ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا گیا ہے جہاں کھانا بغیر کسی ویٹر کے خود ہی اپنی
مطلوبہ ٹیبل تک پہنچ جاتا ہے اور وہ بھی انتہائی تیز رفتار کی ساتھ- کیوں
ہوگئے نہ حیران٬ آئیے آپ کو ہوٹل کی اس منفرد خصوصیت کے بارے میں تفصیل کے
ساتھ بتاتے ہیں-
|
|
عرب امارات کے دار الحکومت ابو ظہبی میں تعمیر کیا جانے والا یہ دنیا کا سب
سے بڑا رولر کوسٹر ریسٹورنٹ ہے-
14 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلے اس ریسٹورنٹ میں 30 رولر کوسٹر ٹریک
بنائے گئے ہیں جس کے پوائنٹ تمام ٹیبل تک پہنچتے ہیں-
ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے لیے آنے والے اپنے ٹیبل پر نصب اسکرین کے
ذریعے ہی اپنے من پسند کھانے کا آرڈر دیتے ہیں جو کہ خودکار طریقے سے کچن
تک پہنچ جاتا ہے-
|
|
کچن سے کھانا تیار کر کے رولر کوسٹر ٹریک پر رکھ دیا جاتا ہے جس کے بعد
کھانا ٹریک کے ذریعے اپنی مطلوبہ ٹیبل تک جا پہنچتا ہے- اس کھانے کے بل کی
ادائیگی بذریعہ کارڈ کرنا ہوتی ہے- |
|
|