افغانستان کے دارالحکومت کابل کا رہائشی عباس علی زادہ نہ
صرف شکل و صورت میں ماضی کے مشہور مارشل آرٹ کے ماہر اداکار بروس لی مشابہت
رکھتا ہے بلکہ بروس لی کی حقیقی نقل اتارنے کا بھی ماہر ہے-
|
|
ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے اس 20 سالہ نوجوان کی جاری کردہ حالیہ
ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے- اس ویڈیو میں نوجوان کے مختلف ایکشن
دیکھے جاسکتے ہیں-
عباس نے کبھی بھی مارشل آرٹ کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی بلکہ اس نے یہ
سب کچھ بروس لی کی فلمیں دیکھ کر سیکھا ہے-
|
|
خود کو بروس ہزارہ قرار دینے والا یہ نوجوان لکڑی کے تخت توڑنے٬ ہوا میں
لمبی چھلانگیں لگانے اور نن چکو چلانے میں زبردست ماہر ہے- |
|
|