پُل آمد و رفت کا ایک اہم ترین ذریعہ ہوتے ہیں اور ان کی
تعمیر کا مقصد ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دو مختلف راستوں کو
آپس میں جوڑنا بھی ہوتا ہے- یوں تو دنیا میں متعدد پُل موجود ہیں جو لوگوں
کو ایک جانب سے دوسری جانب پہنچنے میں آسانی فراہم کرتے ہیں لیکن چند پُل
ایسے بھی تعمیر کیے گئے ہیں جن سے گزرتے ہوئے انسان خوف کا شکار ہوجاتا ہے-
یہ پُل انتہائی بلندی پر تعمیر کیے گئے اور اگر انسان یہاں سے نیچے کی جانب
دیکھے تو اس کی سانسیں تھم سی جائیں- دنیا کے چند ایسے ہی خطرناک ترین پل
کا ذکر ہے آج کے ہمارے اس آرٹیکل میں-
|
Aiguille du Midi Bridge
یہ بلند ترین پُل فرانسیسی چوٹیوں کے درمیان واقع ہے جہاں تک رسائی صرف
کیبل کار کے ذریعے ہی ممکن ہے- درحقیقت یہ دنیا کی سب سے طویل عمودی (
vertical ) کیبل کار ہے جو 9 ہزار فٹ کی بلندی تک جاتی ہے- جو افراد اس
کیبل کار پر بیٹھ کر سفر کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں انہیں جنوبی فرانس کی
پہاڑیوں کے شاندار نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں- یہ سفر 20 منٹ کا ہوتا ہے- |
|
Capilano Suspension Bridge
یہ پُل برٹش کولمبیا کے علاقے شمالی Vancouver میں واقع ہے- یہ پُل 140
میٹر طویل اور دریائے Capilano سے 70 میٹر کی بلندی پر بنایا گیا ہے- یہ
پُل سب سے 1889 میں تعمیر کیا گیا اور دوسری بار اس کی تعمیر مضبوط ترین
کیبلوں کی مدد سے 1965 میں کی گئی-
|
|
Puente de Ojuela
اسے Mapimi پُل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ میکسیکو کے علاقے
Durango میں واقع ہے- اس پُل کو 1898 میں پہلی بار تعمیر کیا گیا لیکن اس
کی دوبارہ بحالی 1991 میں ہوئی- یہ سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش مقام ہے-
|
|
Geumgang Gureumdari Bridge
یہ پُل کوریا کے Daedunsan Provincial Park میں واقع ہے اور اس پارک میں
موجود پہاڑوں پر چڑھنے والوں کو اس پر سے گزرنا پڑتا ہے- یہ پُل 50 میٹر
طویل ہے اور گہری ترین گھاٹیوں سے 80 میٹر کی بلندی پر بنایا گیا ہے- اس پر
سے گزرنا کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں-
|
|
Carrick-a-Rede Rope Bridge
یہ پُل شمالی آئرلینڈ میں واقع ہے اور زمین کو ایک چھوٹے سے جزیرے سے جوڑتا
ہے- یہ انتہائی تنگ پُل ہے- اس کی لمبائی 20 میٹر ہے جبکہ پتھریلے سمندر سے
30 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے- اسے گزشتہ سالوں میں کئی مرتبہ
تعمیر کیا گیا اور اس کی حالیہ تعمیر 2008 میں ہوئی ہے-
|
|
Mount Titlis Cliff Walk
سوئس چوٹیوں میں واقع یہ پُل سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر تعمیر
کیا گیا ہے- 98 میٹر طویل یہ پُل گلیشیر سے 457 میٹر کی بلندی پر واقع ہے-
یہ پُل 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا اور 450 ٹن برفباری کو
برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
|
|
Hanging Bridge of Ghasa
یہ پُل نیپال کے گاؤں Ghasa کے نزدیک واقع ہے اور رسیوں کی مدد سے بنایا
گیا ہے- یہ خوفناک پُل ایک پہاڑی وادی پر تعمیر کیا گیا ہے- اس کی بلندی کے
بارے میں کوئی نہیں جانتا- یہ تنگ پہاڑی راستوں کے خاتمے کے لیے بنایا گیا
تھا- اور اسے روزانہ انسان اور جانور دونوں ہی استعمال کرتے ہیں-
|
|
Trift Suspension Bridge
یہ خطرناک پُل سوئٹزر لینڈ کے نزدیکی قصبے Gadmen میں واقع ہے اور یہاں تک
رسائی صرف کیبل کار کے ذریعے ممکن ہے- یہ پُل 170 میٹر طویل ہے اور 100
میٹر کی بلندی پر واقع ہے- ان پہاڑیوں پر چڑھنے والے سیاحوں کو اس پُل سے
لازمی گزرنا ہوتا ہے- |
|
Hussaini Hanging Rope Bridge
یہ پُل پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع ہے اور وادی ہنزہ میں موجود دریائے
بیروت کو پار کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے- اس پُل پر سے گزرنے والے کو
انتہائی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک بھی غلط قدم اسے مشکل میں ڈال
سکتا ہے- مقامی افراد کے لیے اسے پار کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ
وہ روزانہ اسی خوفناک پُل کے ذریعے ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جاتے ہیں- |
|