دنیا کی انتہائی مقبول اور دلچسپ تصاویر

دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر انگنت تصاویر شائع کی جاتی ہیں اور ان تصاویر میں سے بعض کو ہم نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ چند ایک پر ہی نظر ٹھہر جاتی ہے- لیکن دنیا میں چند ایسی دلچسپ اور انتہائی مقبول تصاویر بھی موجود ہیں جنہیں بہت زیادہ دیکھا گیا ہے- یہ تصاویر مختلف واقعات٬ مقامات یا ادوار کی عکاسی کرتی ہیں-
 

image
Miyakejima جاپان کا وہ علاقہ ہے جہاں ہر کسی نے گیس ماسک پہن رکھا ہوتا ہے٬ کیونکہ اس علاقے میں ایسا فعال آتش فشاں موجود ہے جس سے گزشتہ دو دہائیوں سے زہریلی گیس کا اخراج ہوتا ہے- یہاں کے 3 ہزار رہائشیوں نے زندہ رہنے کے لیے علاقے کو چھوڑنے کے بجائے گیس ماسک کا انتخاب کیا-
 
image
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک منجمد آبشار کے پیچھے کیا ہوتا ہے؟ منجمد آبشاروں کی پیچھے جادوئی رنگوں کی ایک دنیا موجود ہوتی ہے٬ جس کی ایک مثال آپ اس خوبصورت اور دلکش تصویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں-
 
image
آسٹریلیا میں واقع Nullarbor نامی ان چٹانوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ مقام زمین کا اختتام ہے- اور واقعی یہ جگہ آسٹریلیا کے بالکل اختتام پر ہی واقع ہے-
 
image
دورِ حاضر کے افغانستان سے تو ہر کوئی واقف ہے لیکن ماضی کا افغانستان کیسا دکھائی دیتا تھا؟ افغانستان کی یہ تصویر 1960 میں لی گئی- اس تصویر سے اس وقت کے طرزِ زندگی کا باآسانی اندازا لگایا جاسکتا ہے-
 
image
Landmasser وہ شخص ہے جس نے 1936 میں ایک عوامی ریلی کے دوران ہٹلر کو نازی سیلوٹ کرنے سے انکار کردیا تھا- یہ شخص ایک یہودی عورت کی محبت میں گرفتار ہوگیا تھا اور شادی سے قبل ہی اسے حراستی کیمپ بھیج دیا گیا تھا- اس کی یہ تصویر اسے مزدور کیمپ بھیجنے سے قبل لی گئی-
 
image
بارسلونا کے ضلع Eixample کا ایک غیر معمولی شہری ڈیزائن٬ جو کہ دیکھنے میں انتہائی منفرد اور دلچسپ معلوم ہوتا ہے-
 
image
سنہ 1890 میں امریکہ میں Bison کے نام سے جانے جانے والے بھینسوں کا کروڑوں کی تعداد میں شکار کیا گیا جس کی وجہ سے یہ اپنے خاتمے کے نزدیک پہنچ گئے تھے- زیرِ نظر تصویر میں ان جانوروں کی کھوپڑیوں کا پہاڑ دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
کولمبیا میں واقع یہ عمارت ہوٹل کے طور پر استعمال کی جاتی تھی لیکن اپنے خوفناک ماضی کی بدولت 1990 میں اس کا استعمال ترک کر دیا گیا اور اب یہ بطور میوزیم استعمال کی جاتی ہے- اس ہوٹل کو دیل سالٹو کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
اس دریا کو Blue Dragon کے نام سے جانا جاتا ہے- دریا کے اس نام کی وجہ دریا کا ڈریگن سے مشابہہ ہونا ہے- یہ دریا پرتگال میں واقع ہے-
 
image
زیرِ نظر تصویر میں امریکہ اور میکسیکو کی سرحد کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

A picture is worth a thousand words, but not all pictures are created equal. From the frightening to the humorous to the bizarre and enlightening, we present the most popular All That Is Interesting pictures: