مکہ کے نواح میں واقعہ ایک گاؤں کے لوگوں نے مسجد میں
موذن کی طرف سے اپنی ذمہ داری کی انجام دہی میں کوتاہی کے بعد اذانوں کے
حوالے سے معاملات کواپنے اختیار میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
|
|
العربیہ کے مطابق گاؤں کے لوگوں نے یہ فیصلہ مسجد کے موذن کی طرف سے اذان
کے نظام الاوقات پر عمل کرنے میں ناکامی کے باعث کیا گیا ہے تاکہ موذن کی
کوتاہی سے نمازیں ضائع نہ ہوں۔
لوگوں نے مسجد میں لگے سپیکر کے ساتھ ایسے آلے کا اہتمام کیا ہے جس پر اذان
کے وقت پر خود کار انداز میں اذان کی آواز گونجنے لگے گی۔ یہ آلہ سپیکر سے
منسلک ہونے کی وجہ سے پورے گاؤں کے لوگ اس اذان کو سن سکیں گے۔
|