پاکستان کا پہاڑ جیسا ہدف٬ نیوزی لینڈ کو شکست

اتوار کو شارجہ میں ہونے والے تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 147 رنز کے ایک بہت بڑے مارجن سے شکست دے دی- پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 364 رنز اسکور کیے لیکن نیوزی لینڈی کی ٹیم 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
 

image


میچ میں کپتان شاہد آفریدی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا جبکہ احمد شہزاد کو ’مین آف دی میچ‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ابتدائی بلے باز احمد شہزاد نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئےشاندار سینچری اسکور کی تھی-

مصباح الحق کے زخمی ہونے کے باعث عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ قیادت شاہد آفریدی کو سونپی گئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ہینری نے تین جبکہ مک کلنگم، اینڈریسن اور مک کلم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
 

image

نیوزی لینڈ کی اننگز میں کوئی بھی بلے باز نصف سنچری سکور نہیں کر سکا ۔

پانچ میچوں کی سیریز میں، پاکستان کو دو -ایک کی برتری حاصل ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan smashed their third highest One-day total of 364 in a crushing 147-run win over New Zealand to move 2-1 up in the five-match series on Sunday. Ahmed Shehzad notched an intelligent 113 for his sixth One-day ton and stand-in captain Shahid Afridi bludgeoned a trademark 55 off 26 balls to propel Pakistan to the best ODI score seen in Sharjah in 218 matches, and with three wickets to spare.