کرکٹ کی دنیا اور چونکا دینے والے حقائق

کرکٹ بھی دوسرے کھیلوں کی طرح اعداد و شمار کا کھیل ہے اور متعدد کھلاڑیوں نے کئی حیرت انگیز ریکارڈ بھی قائم کر رکھے ہیں۔ لیکن اگر بات کی جائے کھلاڑیوں کے کیریر کی تو چند حقائق ایسے بھی سامنے آتے ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم کرکٹ کی دنیا کے چند ایسے ہی حقائق کا ذکر کر رہے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ ہل کر رہ جائیں گے-
 

image
لوگوں کی بڑی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ بنائے جانے والے رنز 36 ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایک اوور میں 77 رنز بنائے گئے ہیں- یہ میچ Canterbury اور ولنگٹن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا-
 
image
سعید اجمل کی باؤلنگ جادوئی تو قرار دی جاتی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر کبھی انہیں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں “ مین آف دی میچ “ کا اعزاز حاصل نہیں ہوسکا-
 
image
مہندرا سنگھ دھونیا ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے جنوبی ایشیا سے باہر منعقد ہونے والے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کبھی کوئی سینچری اسکور نہیں کی-
 
image
وسیم اکرم کا ٹیسٹ اننگ کا بلند ترین اسکور سچن ٹنڈولکر کے اسکور سے بھی زیادہ ہے- ٹیسٹ میچ میں وسیم اکرم کا سب سے زیادہ اسکور 257 ہے جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 248 رنز بنا رکھے ہیں-
 
image
سر ڈون بریڈ مین نے اپنے پورے کرکٹ کیریر میں 6 چھکے لگائے-
 
image
سابقہ پاکستانی کپتان انضمام الحق نے نہ صرف ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں باؤلنگ کروائی ہے بلکہ اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ بھی حاصل کی ہے-
 
image
Dirk Nannes ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے آسٹریلیا اور نیدرلینڈ دونوں کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کھیل پیش کیا ہے-
 
image
کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں شاہد آفریدی کے رنز اور وکٹیں عمران خان کے رنز اور وکٹوں سے دو گنا زیادہ ہیں- جی ہاں شاہد آفریدی نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 378 وکٹیں اور 7619 رنز اسکور کر رکھے ہیں جبکہ عمران خان نے 182 وکٹیں اور 3709 رنز بنائے ہیں-
 
image
طویل ترین اننگز کھیلنے کا ریکارڈ پاکستانی کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پاس ہے- انہوں نے 970 منٹ یعنی 16 گھنٹے سے زائد اننگز کھیلی اور 337 رنز اسکور کیے-
 

image

انگلینڈ کے کھلاڑی سر جیک ہوبس نے اپنے فرسٹ کلاس کیریر میں 199 سینچریاں بنائیں-
 

image

انگلینڈ ہی کے ایک اور کھلاڑی Wilfred Rhodes نے اپنے فرسٹ کلاس کیریر میں 4204 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 39967 رنز بھی اسکور کیے-
 

image

کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز رفتار گیند پھینکنے کا ریکارڈ شعیب اختر کے پاس ہے- انہوں نے یہ گیند 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی- یہ گیند 2003 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ایک میچ میں کروائی گئی-
 

image

سچن ٹنڈولکر نے اپنے پورے کرکٹ کیریر میں شعیب اختر کی 328 گیندوں کا سامنا کیا اور وہ صرف 251 رنز ہی اسکور کر پائے-
 

image

اس سے تو سب واقف ہیں کہ سچن ٹنڈولکر نے انڈیا کے لیے اپنا سب سے پہلا میچ 1989 میں کھیلا لیکن اس بات سے کم لوگ واقف ہوں گے کہ انڈیا سے قبل ٹنڈولکر 1987 میں ایک میچ میں پاکستان کے لیے بھی کھیل چکے ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ میچ انڈیا کے خلاف تھا اور ٹنڈولکر کو عمران خان کی ٹیم میں متبادل فیلڈر کے طور پر شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے کپل دیو کو آؤٹ بھی کیا- یہ میچ ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا-
 

View more Cricket World Cup Records
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Cricket being rather a normal sport has always been the passion of millions of people around the globe. So for all you people here who love to know stuff about this amazing sport, I have written a few amazing Cricket Facts that will Shock You.