کیا آپ جانتے ہیں کہ زندگی میں چند سادہ اصولوں پر سختی
سے عمل پیرا ہو کر آپ دماغی کمزوری سے بچ سکتے ہیں اور بڑھاپے میں بھی اپنی
یادداشت کو بحال رکھ سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ
ایسا کیسے ممکن ہے؟
|
|
برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر ورزش کو زندگی کا حصہ
بنایا جائے٬ سبزیوں اور پھلوں کو خوراک میں شامل کیا جائے٬ تمباکو نوشی سے
پرہیز کرنا٬ موٹاپے پر کنٹرول اور ذیابیطس و ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں
رکھنے سے دماغی کمزوری کے مرض ڈیمنشیا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے-
ایج یو کے نام سے مشہور فلاحی تنظیم کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں
انکشاف کیا گیا ہے کہ دماغی کا سب سے بڑا سبب ہمارا غیر صحت مند طرز زندگی
ہوتا ہے-
جوں جوں ہماری عمر بڑھتی جاتی ہے دماغ تیزی سی تبدیلیاں واقع ہونا شروع
ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے یاداشت کی کمزوری اور سوچنے کی صلاحیت میں کمی کا
سامنا کرنا پڑتا ہے-
|
|
لیکن اگر ماہرین کے بتائے گئے مندرجہ بالا سنہری اصولوں پر عمل کریں تو ایک
صحت بخش زندگی گزار سکتے اور دماغی کمزوری سے بڑی حد تک بچ سکتے ہیں- |