کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ اب کھانے پینے کی چیزیں بھی
پرتعیش اشیاء میں شمار کی جائے گی- جی ہاں حال ہی میں اسپین میں ایک سونے
کے ذرات سے بھری ڈبل روٹی فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے-
|
|
یہ ڈبل روٹی اسپین کے قصبے الغاطوسن کی پین پینا بیکری میں میدے اور شہد
کیساتھ سونے کے ذرات ملاکر تیار کی جارہی ہے اور اسے دنیا کی مہنگی ترین
ڈبل روٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے-
اس ڈبل روٹی کی قیمت 117یورو رکھی گئی ہے جبکہ اس کا وزن 400 گرام ہے-ہر
ڈبل روٹی میں 100یورو قیمت کی حامل 250 ملی گرام گولڈ ڈسٹ شامل کی جارہی ہے
۔
|