کبھی کبھی عام استعمال کی اشیا کو بھی ایسا بیش قیمت بنا
دیا جاتا ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے- ایسی ہی ایک مثال حالیہ دنوں اس
وقت سامنے آئی جب ایک سوئس کمپنی نے دنیا کا سب سے مہنگا بیلٹ کا بکل
(Belt-buckle) پیش کیا-
|
|
Calibre R822 نامی اس بکل کی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر رکھی گلی ہے- اس بکل
کے بیش قیمت ہونے کی بنیادی وجہ اس کی تیاری لگائے جانے والا 18 قیراط وائٹ
گولڈ اور titanium ہے جبکہ اس کا مجموعی وزن 145 گرام ہے-
اس کے علاوہ بکل میں 387 ہیرے بھی نصب کیے گئے ہیں- اسے دنیا کا مہنگا ترین
بکل ہونے کا اعزاز اس کے جدید ڈیزائن کی وجہ سے بھی حاصل ہے جو کہ سوئس
گھڑی کی مانند پیچیدہ ہے- اس بکل کو 167 ٹکڑوں کی مدد سے جوڑا گیا ہے-
|
|
اس جدید بکل میں نصب بیلٹ کو آسانی سے مضبوط٬ ڈھیلا اور تبدیل کیا جاسکتا
ہے-
دلچسپ بات یہ ہے کہ 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں آپ کو بیلٹ مہیا نہیں کی جائے
گی اور یہ صرف بکل کی قیمت ہے اس لیے بیلٹ آپ کو خود خریدنا ہوگی- |