سال 2014 کے اختتام پزیر ہونے میں اب صرف چند ہی گھنٹے
باقی ہیں- یوں تو اس سال بہت سے واقعات رونما ہوئے جن میں کچھ دلچسپ بھی
تھے تو بعض المناک بھی- لیکن ہم آج سال 2014 کی رخصتی کے اس موقع پر گزشتہ
12 ماہ میں گزرنے والے صرف چند دلچسپ قیمتی لمحات کا ذکر کریں گے جو کیمروں
میں قید ہو کر ہمیشہ کے لیے یادگار بن گئے- ہم بات کر رہے ہیں سال 2014 کی
چند ایسی بہترین تصاویر کا جو آپ کی روح تک کو چھو لینے کی صلاحیت رکھتی
ہیں- یہ تصاویر گزشتہ 12 ماہ کے دوران مختلف مواقعوں پر کھینچی گئی اور
انٹرنیٹ پر چھائی بھی رہیں لیکن اب انہیں سال 2014 کی بہترین تصاویر ہونے
کا اعزاز حاصل ہوا ہے-
|
Volcano
انڈونیشیا کے ضلع Karo میں واقع Sinabung نامی آتش فشاں پہاڑ کے
پھٹنے اور وہاں سے اٹھنے والے راکھ کے ان بادلوں کی تصویر 3 نومبر کو
کھینچی گئی- یہ آتش فشاں ستمبر 2013 سے فعال ہے اور یہاں سے اب تک ہزاروں
افراد نقل مکانی کر چکے ہیں- |
|
Dust storm
گرد کے طوفان کی یہ تصویر 3 جولائی کو طوفانوں کا تعاقب کرنے والے Mike
Olbinksi نے ایریزونا کے علاقے فونکس میں کھینچی- نارنجی رنگ کی گرد کی
تہیں غروب آفتاب کے وقت شہر کے اوپر سے گزر رہی ہیں-
|
|
Shockwave
اس عجیب و غریب ٹرک کو اس کے شعلے اگلنے والے سسٹم کے باعث Shockwave کا
نام دیا گیا ہے- اس ٹرک میں 3 جیٹ انجن نصب ہیں اور اس کی حد رفتار 400 میل
فی گھنٹہ ہے-
|
|
Human tower
انسانی ٹاور کی یہ تصویر 5 اکتوبر کو اسپین میں ہونے والے Castells
Competition کے دوران کھینچی گئی- اس ٹاور کو بنانے کے لیے 30 سے زائد گروپ
نے حصہ لیا-
|
|
Selfie
دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سب سے بلند مقام پر
کھڑے ہو کر Gerald Donovan نے اپنی یہ حیرت انگیز تصویر خود کھینچی- انہوں
نے یہ تصویر بلندی پر کام کے دوران کھینچی -
|
|
Large hands
یہ 8 سالہ ہندوستانی لڑکا ایک خوفناک طبی بیماری کا شکار ہے جس میں ہاتھوں
کے سائز اور وزن میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے- اس وقت بچے کے ہاتھوں کا
وزن 17 پونڈ جبکہ سائز 13 انچ ہے-
|
|
Turban of the year
یہ اب تک کی دیکھی جانے والی سب سے بڑی پگڑی ہے جسے اوتار سنگھ نے پہن رکھا
ہے- اس پگڑی کی لمبائی 645 میٹر جبکہ وزن 100 پونڈ ہے- اوتار سنگھ یہ پگڑی
چھ گھنٹے سے بھی زائد وقت تک اپنے سر پر رکھے رہتے ہیں-
|
|
Thunderstorm
گردش کرتے اس طوفان کی تصویر کنساس کے علاقے کلائمکس میں کھینچی گئی- اس کا
شمار دنیا کے سب سے طاقتور موسمی نظاروں میں کیا جاتا ہے- اگر آپ کے سامنے
کبھی ایسا منظر پیش آ جائے تو آپ کو چاہیے کہ فوراً کسی محفوظ مقام کو تلاش
کریں- |
|
Parakeets
پرندوں کے اس گروپ کے اڑنے کی یہ ناقابلِ یقین تصویر Sam Hobson نے کھینچی-
ان پرندوں کو rose-ringed parakeet کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس وقت یہ
لندن کے ایک قبرستان کے اوپر سے گزر رہے ہیں- |
|
Pelican in trouble
آٹھ humpback ویلز کے ایک گروپ نے پیلیکن پرندے کو اپنے قبصے میں لے رکھا
ہے- یہ منظر کیلیفورنیا کے Monterey سمندر کا ہے جس کی سطح پر بیٹھا یہ
پیلیکن موسم سے لطف اندوز ہورہا تھا لیکن ان ویلز کا شکار بن گیا- |
|
Samson the tiger
فلوریڈا کے علاقے Melrose کے رہائشی Carl Bovard نے اپنے گھر کے پچھلے حصے
میں کئی ایسے جانور پال رکھے ہیں- یہ جانور دوسرے ممالک سے لا کر یہاں رکھے
گئے ہیں- تصویر میں نظر آنے والا ٹائیگر سائبریا سے لایا گیا ہے اور اس کی
عمر 6 سال ہے- یہ دس فٹ لمبا ہے جبکہ اس وزن 700 پونڈ سے بھی زائد ہے- |
|
Alligator
8 جون کو Louisiana کے علاقے سلفر کی ایک سڑک کے عین وسط میں آنے والے اس
مگرمچھ Glen Bonin وہاں سے ہٹانا چاہ رہے ہیں- لیکن بدقسمتی سے انہوں نے اس
کوشش میں اپنا ایک ہاتھ کھو دیا- |
|
BIG cat
یہ دیوقامت بلی میسا چوئٹس کے علاقے بوسٹن کے رہائشی اینڈریو پوسس کی ملکیت
ہے- اس بلی کی لمبائی 40 انچ جبکہ وزن 21 پونڈ ہے- |
|
|
|