پُل کی تعمیر کا مقصد ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا یا پھر دو
مختلف مقامات کو آپس میں منسلک کرنا ہوتا ہے- اور اسی وجہ سے آپ اکثر جدید٬
بلند ترین یا پھر طویل ترین پُلوں کی تعمیر کے بارے میں سنتے رہتے ہیں-
لیکن دنیا میں ایک ایسا پُل بھی موجود ہے جسے دنیا کا سب سے مختصر ترین پُل
ہونے کا اعزاز حاصل ہے-
Somerset نامی یہ پُل دنیا کا سب سے چھوٹا پُل ہے اور یہ برمودا کے مغربی
علاقے parish میں واقع ہے- اس چھوٹے سے پُل کا کام Somerset جزیرے کو مرکزی
زمین سے منسلک کرنا ہے-
|
|
پتھروں کی مدد سے بنائے جانے والے اس پُل کی دیواریں انتہائی مضبوط ہیں اور
یہ دونوں جانب کے ساحل کو کچھ اس انداز سے نزدیک لاتی ہیں کہ پُل کے نیچے
سے چھوٹی کشتیاں بھی گزر سکتی ہیں-
یہ جگہ ایک موٹر بوٹ کے گزرنے کے لیے کافی ہوتی ہے لیکن یہاں سے کوئی بڑی
کشتی یعنی بلند ترین بادبان کی حامل کشتی نہیں گزر سکتی-
بادبانی کشتی کو گزارنے کے لیے پُل کو جوڑنے والے لکڑی کے تختے ہٹا دیے
جاتے ہیں جس کے بعد بڑی کشتی کا بھی گزر یہاں سے ممکن ہوجاتا ہے-
کشتی کے گزرنے کے بعد ان تختوں کو واپس اپنی جگہ پر رکھ دیا جاتا ہے اور
یوں پُل کے دونوں حصے آپس میں منسلک ہوجاتے ہیں اور اس طرح پُل کے اوپر سے
بھی ٹریفک گزر سکتی ہے-
|
|
درحقیقت یہ کارآمد تختے ہی پُل کا کام کرتے ہیں اور اس سیکشن کی چوڑائی صرف
32 انچ ہے- اور اس کم چوڑائی کی وجہ سے ہی اسے دنیا کا مختصر ترین پُل ہونے
کا اعزاز حاصل ہے-
حقیقت میں یہ پُل پہلے 1620 میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن 20ویں صدی کے وسط
میں اس پُل کی دوبارہ بڑے پیمانے پر تعمیر کی گئی- لیکن اس نئی تعمیر میں
بھی اصلی پُل کا پتھروں کا کام باقی رکھا گیا-
بڑی کشتیوں کے گزرنے کے لیے ماضی میں تعمیر کیے جانے والے پُل کو hand
crank کے ذریعے ہٹایا جاتا تھا لیکن اب یہ لکڑی کے دو موٹے پینل پر مشتمل
ہے-
یہ پینل اپنے اوپر موجود تختے کو مضبوط سہارا فراہم کرتے ہیں اور بادبانی
کشتی کے لیے اس تختے کو یہاں سے ہٹا دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں کافی
چھوڑا خلا پیدا ہوجاتا ہے- اور کشتی اپنے بادبان سمیت باآسانی پُل کے نیچے
سے گزر جاتی ہے-
|
|
لیکن یہاں سے گزرنے کے لیے کشتی کے کپتان کا ماہر ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ
اسے اس خلا کے سائز کا درست اندازہ ضرور ہونا چاہیے تاکہ وہ کسی حادثے کے
بغیر یہاں سے گزر جائے-
لیکن کشتی کے کپتان کے پُل کے اوپر سے گزرنے والے کسی ایسے شخص کا انتظار
ضرور کرنا پڑتا ہے جو پُل کو کھولے اور کشتی محفوظ طریقے سے وہاں سے گزر
جائے-
اگرچہ یہ کوئی پرکشش پُل نہیں ہے لیکن حکومت نے اسے منفرد بنانے کے لیے
2009 میں اس پُل کی تصویر برمودا کے کرنسی نوٹ پر بھی چھاپی-
|
|
اس کے علاوہ پُل کے نزدیک واقع اکثر عمارات کا نام بھی اس پُل کے نام پر ہی
رکھا گیا جیسے کہ پوسٹ آفس٬ اسپورٹس کلب اور پارک وغیرہ- |