’’ماں‘‘ کچھ وفا کے نام۔۔۔ جو وفاشعار تھی۔۔۔

ہمیں پیدا کرنے سے آج تک تم ہم میں زندہ ہو، کیا آپ کو پتہ تھا کہ ہم سب کو یوں بھری دنیا میں چھوڑ کر خود اپنی سی اکیلی دنیا میں چلی جاؤ گی…… آپ بہت اکیلی کیوں تھیں؟ زندگی نے آپ کو بہت دکھ دیئے ہیں، یہ سب کوہی دیتی ہے، یہ ہم سے بہت وفا نہیں کرتی لیکن یہ اپنے پیدا کرنے والے سے ضرور وفادار ہے……

پاس نہ ہو کوئی رشتہ تو رشتے کی سچائی اور معیار اُبھر جاتا ہے، آپ نے زندگی سیکھائی ، بہت ساری تکلیفیں اکیلے جھیلیں، کبھی کچھ نہ کہا…… اور کہتیں بھی کیسے …… آپ کو تو پرورش ہی نہ کرنے والی شکایتوں کے ساتھ دی گئی تھی…… آپ اس خدا کی نعمت ہو جسکی محبت کو وہ اپنی مخلوق کو سمجھانے کے لیے آپ جیسی 70ماؤں کا حوالہ دیتا ہے…… اس نے تمھیں پیدا کیا لیکن محبت کتنی کرتا ہے وہ بتانے کے لیے اس نے تمھارے نام کو چنا،

انگلی پکڑنا اور دودھ پلانادونوں تمھاری پرورش تھی……دودھ سے مجھے اپنا بنایا اور انگلی تھام کربتایا کے زمانے کو اپناکیسے بناتے ہیں …… سب سے چھوٹا بیٹا آپکا شاید بہت اور یقینا بہت تکلیف ہوئی ہے تمھیں میرے پیدا ہونے کے وقت…… تم نے وہ سب کیاجو ایک ماں کو کرنا چاہئے تھا، لیکن تم نے وہ نہیں کیا جو ایک عورت کو کرنا چاہئے جو کہ صرف اپنا وجود سوچتی ہے……سوچتا ہوں آپ کو کیابولوں……وفا……؟

نہیں یہ نام ہی وفا نہیں کرتا آپ سے…… آپ کے آنسو ،ا ٓپ کی تکلیف مجھے سب یاد ہے…… وہ سب کیوں کیا تھابرداشت ……؟ ایک دن سب چھوڑ کر جانے کے لئے؟؟؟ وہ لمحے بہت یاد آتے ہیں……آپ کو یاد ہے آپ کے ساتھ مذاق کرنے اوراآپکے قریب رہنے کا حق میرے پاس ہی تھا…… آپ کو یاد ہے؟

آپ کے ساتھ ڈانس کیا تھا! آپ کو گود میں اٹھا کر گھومایا تھا۔۔۔

آپ کی رشوتیں بھی یاد ہیں…… Hospitalجاتے تھے آپ ice creamکے14روپے دیتی تھیں…… آپکی Lifeبہت سادگی کی سی سادہ تھی،آپ نے ہمیں صبر زیادہ سکھایا اسی لئے تو آج ہم ٹھیک ہیں،

آپ اس مٹی تلے سو رہی ہو اور میں یہاں کارپٹ پر پنکھے کے نیچے ……یہ مٹی بھی ’’امی‘‘ عجیب چیز ہے پیروں(Feet)میں ہوتی ہے لیکن دل میں بسنے والے اور جن سے محبت ہوتی ہے ان کو یہ اپنے اندر رکھتی ہے،

مجھے آپ سے محبت ہے ایسا کیوں لگتا ہے مجھے…… ؟شاید میرا کوئی کمال نہیں ہے…… ہاں کمال ہے تو آپ کی محبت کا …… یہ محبت کیا ہے……؟

یہ ایک روح سے روح کی Communicationہے …… روح نہیں پتہ کے کیا ہے ہاں ایمان ہے کہ یہ میرے اﷲ کی طرف سے ہے…… اور اﷲ محبت توکرتا تم جیسی 70اورماؤں سے بھی زیادہ …… پھر یہ روح توبھی محبت ہے……

تم نے خوشی بہت دیکھی ہوگی لیکن تم خوشی اور غم میں برابر نہیں تھے…… تم سے کہا کس نے تھا کہ تم نے سادگی میں سادہ زندگی جیو اور پھر اپنے بنانے والے سے ملنے چلے گئیں……

تم جب دلہن بنی تھیں تو میں نے تمھیں دیکھا تھا…… آپ بہت دل سے قریب لگے اور آنسوؤں کی زبان وہ الفاظ ادا ہو رہے تھے جو لوگ سمجھ رہے تھے، سفید کفن اور روئی یہ بھی تو زیوراور شادی کا جو ڑا ہوتا ہے……ہم اس رب سے ملنے جاتے ہیں جو ملنے کے لیے محبوب بناتا ہے…… اسی لئے کہا کہ میں نے تمھیں شادی کے جوڑے میں اپنی آنکھوں سے دیکھاتھا…… تم واقعی خوب صورت تھیں خوب سیرت کی ……تم سے مجھے چاہت کی سی محبت ہے……
Khaleeq Rafiq
About the Author: Khaleeq Rafiq Read More Articles by Khaleeq Rafiq: 6 Articles with 5042 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.