ایک بہادر پاکستانی نے اپنی جان پر کھیل کر موٹر وے پر بے
قابو ہیوی ٹرک کو روک کر کئی زندگیاں بچا لیں-یہ واقعہ 3 جنوری 2015 کوموٹر
وے ( سالٹ رینج ) پر اس وقت پیش آیا جب ایک 22 ویلر ہیوی ٹرک بے بے قابو
ہوکر ادھر ادھر دوڑتا ہوا دکھائی دیا اور اس وقت ٹرک میں کوئی ڈرائیور بھی
موجود نہ تھا-
یہ ٹرک آس پاس سے گزرنے والی گاڑیوں ایک بہت بڑا خطرہ بن چکا تھا-
|
|
ان لمحات میں اطہر علی یاد اپنے جان کی پرواہ کیے بغیر اس بے قابو ٹرک کو
روک کر وہ کارنامہ سرانجام دیا جسے ایک لمبے عرصے تک دنیا یاد رکھے گی-
اطہر علی کی گاڑی مذکورہ ٹرک کے پیچھے آرہی تھی اور وہ ٹرک کی وجہ سے پیدا
ہونے والے خطرے کو محسوس کر چکے تھے- جس بعد اطہر علی گاڑی سے نکل کر چلتے
ہوئے ٹرک پر چڑھ گئے اور اس کنٹرول کرنے کی کوشش شروع کردی-
گاڑی سے نکلتے وقت اطہر علی کی فیملی نے انہیں اس عمل سے روکنے کی بہت کوشش
کی لیکن یہ بہادر شخص اپنی جان کو داؤ پر لگا کر دوسروں کی زندگیاں بچانے
کا تہیہ کر چکا تھا-
اطہر علی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ “ میرے شوہر ہیرو ہیں اور اسی وجہ سے اپنے
شوہر سے محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ کرتی رہوں گی“-
|
|
اطہر علی نے ٹرک کو دوکلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد آخرکار قابو کرلیا
اور ان کے اس کارنامے پر موٹر وے پولیس سمیت وہاں موجود دیگر افراد نے بھی
ان کی بہادری کی داد دی-
اطہر علی کی بہادری کا یہ کارنامہ ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے- |
|
|