سعودی عرب٬ چونکا دینے والے حقائق

سعودی عرب جزیرہ نمائے عرب کا دوسرا بڑا ملک ہے اور اسے حرمین شریفین کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ موجود ہیں۔ سعودی عرب کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہاں پائے جانے تیل کے بےپناہ ذخائر بھی ہیں- لیکن ہم سعودی عرب کے حوالے سے آج جن حقائق کا ذکر کرنے جارہے ہیں وہ دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ چونکا دینے کے والے بھی ہیں- ان حقائق سے عام طور پر کم ہی لوگ واقف ہوتے ہیں اس لیے آپ بھی پڑھیے اور اپنی معلومات میں اضافہ کیجیے-
 

image
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں روزانہ 100 اونٹ فروخت کیے جاتے ہیں اور یہ اونٹوں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے-
 
image
سعودی عرب میں کام کرنے والے 80 فیصد مزدوروں کا تعلق دنیا کے دیگر ممالک سے ہیں- سعودی عرب میں 8.412 ملین افراد مزدوری کرتے ہیں جن میں سے تقریباً 6 ملین تارکین وطن ہیں جبکہ ان میں سے زیادہ تر افراد تیل کے شعبے میں کام کرتے ہیں-
 
image
الغوار سعودی عرب میں واقع ایک ایسا مقام ہے جہاں دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر پائے جاتے ہیں- ایک اندازے کے مطابق اس مقام پر 75 بلین بیرل تیل موجود ہے-
 
image
سعودی عرب کا سالانہ فوجی بجٹ افغانستان کے جی ڈی پی سے 3 گنا زیادہ ہے- افغانستان کا جی ڈی پی 20 بلین ڈالر ہے جبکہ سعودی عرب کا سال 2013 کا فوجی بجٹ 67 بلین ڈالر تھا-
 
image
سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جو جرمنی سے 6 گنا بڑا ہے لیکن زیادہ تر یہاں صحرا پائے جاتے ہیں- سعودی عرب دنیا کا 13واں جبکہ عرب ممالک کا دوسرا بڑا ملک ہے اور 830,000 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- عرب ممالک میں سب سے بڑا ملک الجیریا ہے-
 
image
سعودی عرب میں اس وقت دنیا کی بلند ترین عمارت زیرِ تعمیر ہے جو کہ 2018 میں مکمل ہونے کے بعد یہ باقاعدہ طور پر یہ اعزاز حاصل کر لے گی- اس عمارت کی لمبائی 1 کلومیٹر ہوگی-
 
image
سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں عورتوں کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد ہے- دلچسپ بات یہ پابندی سرکاری سطح پر تحریر طور پر موجود نہیں ہے لیکن وہاں کی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جاتا-
 
image
سعودی عرب کی تقریباً نصف آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے- سعودی عرب کی آبادی کا ایک تہائی حصہ 14 سال کی عمر سے بھی کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے جبکہ آبادی کے 47 فیصد نوجوانوں کی 24 سال سے بھی کم ہیں-
 
image
سعودی عرب کی کُل جی ڈی پی کا 45 فیصد حصہ پٹرولیم سیکٹر سے حاصل ہونے والی آمدن پر مشتمل ہے- اور یہ تقریباً 335,372 بلین ڈالر بنتے ہیں-
 

image

سعودی عرب اپنے جی ڈی پی کا 3.7 فیصد صحت و تندرستی کے شعبے پر خرچ کرتا ہے اور یہ بجٹ Sierra Leone کی جی ڈی پی سے 4.5 گنا زیادہ ہے- Sierra Leone کی کُل جی ڈی پی 5 بلین ڈالر ہے-
 

image

سعودی عرب کا رقبہ بنگلہ دیش سے 14.5 گنا زیادہ ہے جبکہ بنگلہ دیش کی آبادی سعودی عرب سے تقریباً 6 گنا زائد ہے- بنگلہ دیش کی آبادی تقریباً 166,280,712 افراد پر مشتمل ہے جبکہ سعودی عرب کی آبادی 27,345,986 نفوس پر مشتمل ہے-
 

image

سال 2012 میں سعودی عرب میں 3 ملین افراد نے حج ادا کیا- یہ ایسے ہی ہے کہ جیسے فونکس اور Philadelphia کی مکمل آبادی کو ایک جگہ اکٹھا کردیا جائے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Saudi Arabia has been front and center the past few months. The oil-rich kingdom pushed OPEC, the 12-nation oil cartel, to keep oil production up in order to put price pressure on other major oil producers like the Iran, Russia, and the US. Aside from the oil story, there are many more behind-the-scenes facts about this Middle East powerhouse that many people don't know. We've got them here.