پھانسی پر عملدرآمد چند سیکنڈ قبل ملتوی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی اکرام الحق کو پھانسی پر لٹکائے جانے سے صرف چند سیکنڈ قبل سزائے موت پر عملدرآمد ملتوی کردیا گیا-
 

image


پھانسی ملتوی کیے جانے کا سبب اکرام الحق کا مقتول نیر عباس کے اہلخانہ سے کیے جانے والا صلح نامہ بنا-

اکرام الحق کے وکیل غلام مصطفیٰ کے مطابق صلح نامے کے بعد مجرم کی سزا پر عمل درآمد ملتوی کردیا گیا ہے امو، صلح نامے پر مقتول کی والدہ، بھائی اور ایف آئی آر درج کرنے والے خاندان کے فرد نے دستخط کیے۔

مقتول کے لواحقین نے مجسٹریٹ کو صلح نامہ جمع کرایا تھا، جس کے بعد مجرم کی پھانسی پر عملدر آمد ملتوی ہوا۔ سزا پر عملدر آمد کا حکم پھانسی سے صرف 30 سیکنڈ قبل ملتوی ہوا۔
 

image

اکرام الحق نے 2001 میں نیئر عباس کو قتل کیا تھا جبکہ 2004 میں ان کو موت کی سزا دی گئی تھی، صدر پاکستان نے بھی ان کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The execution of convict Ikramul Haq at Kot Lakhpat Jail was delayed early morning on Thursday. Ikramul Haq had murdered Nayyar Abbas in 2001 and for that offence he was handed a death sentence for Thursday morning, however, reportedly both parties reached a settlement after which the execution was delayed.