نیوزی لینڈ: لوگوں نے طیارے سے کود کر جان بچائی

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے فضائی حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی ایک مثال گزشتہ روز نیوزی لینڈ میں رونما ہونے والا فضائی حادثہ بھی ہے- تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں پائلٹ سمیت تمام افراد محفوظ رہے-
 

image


مذکورہ طیارے پر سوار پائلٹ سمیت 13 افراد نے اس وقت پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی جب طیارے کے انجن نے اچانک کام کرنا بند کردیا-

مذکورہ طیارہ سیاحوں کے ایک گروپ کو تفریح کے غرض سے نارتھ آئی لینڈ کی ایک جھیل توپو کی جانب لے کر جارہا تھا جھیل میں ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کے وقت طیارہ 1300 میٹر کی اونچائی پر تھا کہ انجن نے کام کرنا چھوڑ جس پر پائلٹ نے تمام مسافروں کو طیارہ خالی کرنے کی تجویز دی۔
 

image

اس تجویز کے بعد مسافروں کے ساتھ عملے کے چھ ارکان نے بھی طیارے سے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگائی اور وہ بحفاظت زمین تک پہنچ گئے- دوسری جانب طیارہ جھیل میں گرنے سے قبل ہی مکمل خالی ہوچکا تھا۔

خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی بھی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوااور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا اسے ایک معجزہ قرار دیتے ہیں۔ تاہم اس حادثے کی تقشیش کی جارہی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

All 13 people aboard a New Zealand skydiving plane that suffered an apparent engine failure Wednesday managed to leap out in parachutes moments before the plane plunged into a lake, authorities said.