کہاں گئے وہ لوگ

آج سائنس نے بڑی ترقی کرلی ہے نت نئی ایجادات ہو رہی ہیں ۔ سائنس دان بہت محنت کررہے ہیں ، مختلف بیماریوں کےعلاج دریافت ہو رہے ہیں مگر پھر بھی اگر آپ دیکھیں تو ہسپتال اور کلینکس مریضوں سے بھرے ملیں گے۔ ماضی میں بھی بیماریاں ہوتی تھیں اُس وقت کا انسان ترقی کی منازل میں بھی آج کے انسان کی نسبت پیچھے تھا مگر تب لوگ بڑے خوش حال تھے ۔ مجھے آج کے اور تب کے انسان میں جو ایک واضح فرق نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ آج کے انسان کےپاس کسی کے دکھ درد میں شریک ہونے کے لیے وقت نہیں تب کے انسان کے پاس اتنی ترقی اور عروج نہیں تھا مگر اُس کے پاس "دردِ دل" جیسی دوا موجودتھی جو ہر دکھ سے بھرے انسان کے لیے شفا بخش تھی۔۔۔۔۔وہ کسی راہ چلتے کو پکڑ لیتا ۔۔۔۔کسی کا حال دریافت کرنے کے لیے اُس کے گھر پہنچ جاتا۔
"ہاں بھائی بھاہ نور دین کی حال اے تیرا ۔۔۔۔زندگی چنگی گزر رئی اے ناں"؟
"خالہ جی تسی سناؤ ہن صیت ٹھیک رہندی اے ناں "؟
بس یہ پیار بھرے بول تب کے انسانوں کے لیے دوا کا کام دیتے تھے ۔۔۔۔مگر آج دوسروں کا دکھ درد بانٹنے والے انسان نہیں ملتے ۔۔۔پتا نہیں وہ بھلے لوگ کہاں چلے گئے؟کاش وہ کہیں سے لوٹ آئیں تو ہمارا معاشرہ بدل جائے۔

مجھے اُس چوہدری کا واقعہ یاد آرہا ہے ۔۔۔۔۔میں ماں جی کے ساتھ ہسپتال گیا ہوا تھا ۔۔۔۔۔وہاں رنگ رنگ کے مریض دیکھنے کو ملتے ہیں ۔۔۔ایک چوہدری وہاں بیٹھا ہوا تھا ۔۔۔جو اپنے منشی کو کہہ رہا تھا :"یار منشی ہر بندہ ہی کسی نا کسی دکھ میں مبتلا ہے ۔۔۔۔بظاہر وہ ٹھیک ٹھاک دکھائی دیتا ہے مگر جب اُس کے پاس بیٹھ کے اُس سے پوچھا جاتا ہے ۔۔۔۔اُسے کھولا جاتا ہے تو وہ اپنے سارے دکھ بیا ن کردیتا ہے ۔۔۔یار وہ کہتے ہیں ناں "بندہ بندے دی دوا اے" آج کے انسانوں کو ان ڈاکٹروں کی دواؤں سے زیادہ بندوں کی ضرورت ہے جو ان سے پوچھ سکیں ، اُن کا غم بانٹ سکیں اور پھر دیکھنا یار ان ہسپتالوں کا رش بھی کم ہوجائے گا"۔
ہماری ایک دوسرے کی خوشی غمی میں شامل ہونے کی روایات ہی ہمیں مغرب سے جدا کرتی ہیں ہمیں اُن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔انسان کا جنم ہی دردِ دل کے واسطے ہوا ہے۔
Shah Faisal Naeem
About the Author: Shah Faisal Naeem Read More Articles by Shah Faisal Naeem: 36 Articles with 31461 views Student of BBA (Honors)
Institute of Business Administration (IBA), University of the Punjab, Lahore.
Blogger at:
http://www.express.pk/blog/
http
.. View More