محفوظ معاشرہ کیلیئے صرف ایک ترمیم

گزشتہ سے پیوستہ
سیاسی قیادت کے مسلسل اجلاس، فوجی قیادت پر اعتماد ، پارلیمنٹ سے اکیسویں ترمیم، پھانسی کے قانون کی بحالی وغیرہ کے باوجود سانحہ راولپنڈی ہو گیا۔ ہمارے حکمران بھی ندامت کی بجائے مذمت میں مصروف ۔اب کوئی ابہام نہیں ،سب پر عیاں ہو گیا کہ پاکستان میں سیاست اور فوج میں سے ملک ایک کو چلانا ہو گا۔ اگر نہیں تو پھر ایک مزید ترمیم کر کے۔

ہر مسجد کی کمیٹی کو لوکل گورنمنٹ کی محلہ کونسل کا درجہ دیا جائے۔

میرے سیاسی و ذاتی مفادات قریبی مسجد سے وابسطہ ہوں گے تو میں کسی سیاسی ڈیرہ کی بجائے مسجد کی رونق بڑھاؤں گا۔ مسجدکمیٹی کو محلہ کی کابینہ کا درجہ ملے گا تو میں بھی اس کا ممبر بننے کیلیئے نمازی بنوں گا۔ نمازی بنوں گا تو اپنے سے اعلیٰ و ادنیٰ سے برابری کا موقع ملے گا۔مسجد فرقہ بازی اور تعصب کا مرکز نہیں رہے گی بلکہ پبلک سیکریٹیریٹ بن جائے گی۔ جرم کے خلاف شہادت کا تحفظ ہو گا۔کرمنل کیلیئے معاشرہ میں چھپنا ممکن نہ ہو گا۔سیاسی تجارت کا خاتمہ ہو گا۔علاقہ غیر سے برآمد شدہ نہیں بلکہ باکردار، با صلاحیت ، محترم اور مقامی شخص امامت کرے گا جو میرا کمی کمین نہیں میرا قائد ہو گا۔ کنبہ پروری اور کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔حقیقی قیادت ملے گی تو مجھے محفوظ معاشرہ ملے گا جو میرے بچوں کی واحد ضرورت ہے۔
Rafique Ahmed Bajwa
About the Author: Rafique Ahmed Bajwa Read More Articles by Rafique Ahmed Bajwa: 31 Articles with 21114 views Residing at home town CHawinda, Pro Islam, believe in Ideological politics, Published Sdaeaam weekly Sialkot, Convener of Tehreek e Insidad Istehsal. .. View More