فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے پاکستانی ماڈل و اداکار
حمزہ علی عباسی کے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو پر حملے اور آزادی رائے کے
حوالے سے شئیر کی گئی فیس بک پوسٹ کو ہٹائے جانے کو ایک غلطی قرار دے دیا۔
|
|
حمزہ علی عباسی کے اسٹیٹس کو ہٹانے کے حوالے سے جب اینجلک منی ایک فیس بک
صارف نے زکر برگ سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا نہیں خیال وہ
سٹیس ہٹایا گیا ہے ۔ہماری ٹیم سے غلطی ہوئی ہے۔
فیس بک شئیرنگ کے حوالے سے پاکستانی ماڈل و اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا
تھا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کی پروفائل کو ڈی ایکٹیویٹ کر کے ان کا وہ
سٹیٹس ہٹا دیا ہے جس میں انھوں نے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کے پیرس میں
واقع دفتر پر حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت کی تھی۔
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ کافی دیر تک فیس بک پر لاگ ان ہونے کی
کوشش کرتے رہے لیکن ناکام رہے ، ہیکنگ کا شبہ ہوا لیکن فیس بک کی جانب سے
موصول ای میل میں بتایا گیا کہ سٹیٹس ڈیلیٹ کر کے میرا اکاؤنٹ عارضی طور پر
بلاک کردیا گیا۔
|
|
انہوں نے لکھا تھا کہ جب کوئی حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو
خون کھول اٹھتا ہے تاہم اس سے کسی فرد کو یہ حق حاصل نہیں ہوتا کہ وہ کسی
کو قتل کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کو اپنی اظہار رائے کی آزادی کی تعریف کا از
سر نو جائزہ لینا چاہیے، دوسری صورت میں دو بلین سے زائد مسلمان آبادی میں
سے کوئی بھی اٹھے گا اور ناحق قتل شروع کردے گا۔ |