نوٹوں کی خوشبو چینی شخص کو کومے سے نکال لائی

چینی ڈاکٹروں کو کرنسی نوٹوں کی حقیقی طاقت کا درست اندازہ اس وقت ہوا جب ان کی خوشبو سے ایک ایسا شخص کومے سے باہر آگیا جو کہ گزشتہ ایک سال سے کومہ میں تھا اور ڈاکٹروں کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی تھیں-
 

image


ڈاکٹر لی ٹیونگ کا کہنا ہے کہ “ یہ انتہائی غیر معمولی تھا اور میں نے اپنے 20 سالہ کیریر میں کبھی ایسا نہیں دیکھا“-

30 سالہ Xiao Li چین کے علاقے Shenzen کا رہائشی ہے اور اسے سال 2013 اگست میں اس وقت اسپتال میں داخل کیا گیا جب اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی- اس شخص کی یہ حالت کئی ہفتوں تک مسلسل ایک انٹرنیٹ کیفے میں بیٹھ کر بزنس آئیڈیاز پر تحقیق کرنے کی وجہ سے ہوئی تھی-

ڈاکٹروں نے کئی ماہ تک اسے کومے سے باہر لانے کی کوششیں کی لیکن وہ ناکام رہے- جس کے بعد لی کے خاندان نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ لی کو پیسوں سے بہت محبت تھی-
 

image

ڈاکٹروں نے جب لی کو 100 یوآن کے نئے نوٹ سونگھائے تو انہوں نے دیکھا کہ لی کی انگلیوں نے جنبش کرنا شروع کردی ہے- اور ساتھ ہی اس کی پلکیں بھی ہلنا شروع ہوگئیں جس کے بعد لی ان نوٹوں کو پکڑنے کی کوشش کی-

لی کے خاندان نے اسے کچھ عرصے تک اسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لی کی حالت میں مسلسل بہتری آرہی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Chinese nurses realized the true power of money when the smell of cash caused a man to emerge from a yearlong coma. “It was extraordinary,” chief medic Dr. Liu Tang told Central European News. “I’ve never seen anything like it in 20 years as a doctor.”