ماہرین بہترین صحت کے حصول کے لیے ناشتے کو لازمی قرار
دیتے ہیں- لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا ناشتے میں ایسا کیا کھایا جائے
جو مزیدار بھی ہو اور آپ کو صحت مند بھی بنائے؟
|
|
تاہم اگر ہم صرف تین اصول اپنا لیں تو ہمیں فائدہ مند ناشتہ حاصل ہوسکتا ہے-
ان تین اصولوں میں سے پہلا تو یہ ہے کہ سو کر اٹھنے کے بعد جتنی جلدی ممکن
ہو ناشتہ کرلیں- ایک تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ایسے افراد جو جاگنے
کے 30 سے 60 منٹس کے اندر ناشتہ کرلیتے ہیں، وہ تندرست رہتے ہیں۔ اس کی وجہ
یہ ہے کہ ایسے افراد کا میٹابولزم جلد متحرک ہوجاتا ہے جس سے جسم کو اس
ناشتے سے حاصل کی گئی کیلوریز کو ختم کرنے کے لیے زیادہ وقت مل جاتا ہے۔
دوسرا اصول یہ ہے کہ کیلے کو اپنے ناشتے میں ضرور شامل کریں- کیلے میں
موجود رسسٹنٹ اسٹارچ وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اسی کی بدولت
جسم میں فیٹس انرجی میں تبدیل ہوجاتے ہیں-
|
|
اس کے علاوہ ناشتے کے لیے ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جن میں بھرپور پروٹین
موجود ہو- ایسی غذاؤں میں قابلِ ذکر انڈے اور دہی ہیں اور انہیں کھانے سے
انسان کو بار بار بھوک کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور یوں اس کا وزن بھی
کنٹرول میں رہتا ہے اور یہی بہترین ناشتے کا تیسرا اور آخری اصول بھی ہے- |