بچوں کا کسی بیماری کا شکار ہونا تو ایک عام سی بات ہے
لیکن ایک بھارتی جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کے 8 دن کے ننھے بچے نے دیکھتے ہی
دیکھتے خود ہی آگ پکڑ لی اور اس کے پیروں سے شعلے نکلنے لگے-
بھارتی شہر چنائی کا رہائشی جوڑا جب اپنے 8 روز کے بچے کو کلپاک ہسپتال
لایا تو بچے کی ٹانگیں جھلسی ہوئی تھیں-
|
|
22 سالہ خاتون راجیشوری اور اس کے شوہر کے مطابق بچہ بستر پر لیٹا تھا کہ
اچانک اس کے پیروں سے شعلے نکلنے لگے جس کے بعد پورے جسم نے آگ پکڑ لی-
ہسپتال کی جانب سے بچوں کے ڈاکٹر، سائیکاٹرسٹ اور پلاسٹک سرجن پر مشتمل ایک
پانچ رکنی بورڈ قائم کیا گیا ہے اور یہ بورڈ بچے کے علاج کے ساتھ ساتھ
معاملے کی تحقیق بھی کر رہا ہے۔
اگرچہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی اسی خاتون کے 4 ماہ کے بچے نے آگ پکڑ لی تھی
اور اس کی ٹانگیں اور دھڑ جھلس گیا تھا۔ تاہم اس وقت ڈاکٹروں کا کہنا تھا
کہ بچے کو آگ خود نہیں لگی بلکہ ہوسکتا ہے کہ کسی نے لگائی ہو۔
|
|
لیکن حالیہ واقعے کے رونما ہونے کے بعد تحقیقات کی جارہی ہے اور ڈاکٹروں کا
کہنا ہے کہ جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے- |