مائیکروسافٹ کی جانب سے تقریباً 20 سال کا عرصہ گزرنے کے
بعد ایک نیا ویب براﺅزر متعارف کروایا جارہا ہے جبکہ اس عرصے کے دوران
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مختلف ورژن متعارف کروائے جاتے رہے ہیں۔
|
|
سپارٹن نامی اس نئے ویب براﺅزر کو متعارف کروانے کا مقصد فائرفاکس اور گوگل
کروم کی نیٹ کی دنیا میں قائم اجارہ داری کو ختم کرنا ہے-
مائیکرو سوفٹ کے اس نئے براؤز میں کورٹنا نامی وائس اسسٹنس کی سہولت بھی
موجود ہوگی- تاہم یہ سہولت ایپل اور گوگل بھی فراہم کر رہے ہیں
سپارٹن کو ڈیسک ٹاپ، ایپل کے آئی او ایس اور آئنڈرائیڈ سسٹمز میں استعمال
کیا جاسکے گا- اور اس براؤز کی ایک منفرد خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس پر کسی
ویب سائٹ کا ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژن ایک ہی اسکرین پر دیکھا جاسکے گا-
|
|
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس براؤزر کے فیچرز کی تفصیلات کا اعلان
مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کی تفصیلات کے حوالے سے منعقد کی جانے
والی تقریب کے دوران کیا جائے گا- |