ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی
حارث سہیل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں 'پراسرار
مخلوق' کے زیرِ اثر آگئے ہیں۔
گزشتہ روز کرکٹر حارث سہیل نے اپنے کمرے میں کسی 'پراسرار مخلوق' کی
موجودگی سے ڈر کر ٹیم مینیجر کے کمرے میں پناہ لے لی۔
حارث سہیل کے مطابق ان کے کمرے میں کوئی 'پر اسرار مخلوق' موجود ہے، جس نے
ان کا بیڈ زور زور سے ہلایا ہے۔
|
|
حارث سہیل نے یہ بات کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن کو فون پر بتائی کہ ان
کے بیڈ کو زور سے ہلا کر انھیں نیند سے جگایا گیا ہے۔
ٹیم کوچ کا کہنا ہے کہ جب میں حارث سہیل کے کمرے میں پہنچا تو انھیں خوف سے
کانپتا ہوا پایا اور وہ شدید بخار میں مبتلا تھے-
انتظامیہ نے حارث سہیل کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ ممکن ہے کہ
یہ کوئی خواب ہو تاہم حارث سہیل اسے مسلسل کسی “ پراسرار مخلوق “ کی
کاروائی قرار دیتے رہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ ہوٹل آسیب زدہ ہونے کے ہونے کے حوالے سے ماضی میں بھی
مشہور رہا ہے- لیکن حالیہ واقعے کے حوالے سے ہوٹل انتظامیہ کا موقف ہے کہ
ان کے ہوٹل میں 'کوئی بھوت فعال' نہیں ہے-
دوسری جانب حارث سہیل اس ڈراﺅنے واقعے کے باعث بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں
البتہ حارث سہیل کا کمرہ تبدیل کر دیا گیا ہے
|