امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں گرنے والے ایک چھوٹے سے
طیارے کی جو ابتدائی رپورٹ سامنے آئی ہیں ان سے پائلٹ کے ایسے شوق کا معلوم
پڑتا ہے جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا اور اس کے ساتھ مسافر کی بھی جان
لے بیٹھا-
|
|
رپورٹ کے مطابق طیارے کے گرنے سے صرف چند لمحات قبل پائٹ اپنی سیلفی بنا
رہا تھا اور اسی وجہ سے وہ طیارے کو قابو میں نہ رکھ سکا-
حادثے کی یہ وجوہات طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے ادارے
NTSB نے اپنی رپورٹ میں بیان کی ہیں- رپورٹ کے مطابق ادارے نے جہاز کے ملبے
سے ایک GoPro کیمرا دریافت کیا جس میں ریکارڈ ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ
طیارے کے گرنے سے قبل پائلٹ اور مسافر اپنی سیلفی لے رہے تھے-
رپورٹ کے مطابق “ 29 سالہ پائلٹ امرت پال سنگھ جو کہ اس جہاز کے مالک بھی
تھے٬ نے یہ سیلفی اپنے موبائل فون سے لی- اور یہ حادثہ 31 مئی کی رات کو
پیش آیا جبکہ رات کے وقت سفر کے لیے جہاز کی مطلوبہ ضروریات کو پورا بھی
نہیں کیا گیا تھا“-
|
|
Cessna 150 نامی یہ طیارہ ائیرپورٹ سے صرف 2 میل کی دوری پر واقع کھیتوں
میں گر کر تباہ ہوا جبکہ اس میں سوار دونوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو
بیٹھے- |