کیا آپ اس بات کا تصور کرسکتے ہیں کہ ایک پیٹرول پمپ پر
صفائی کرنے والا شخص جسے آپ غریب سمجھتے ہیں درحقیقت وہ ایک ارب پتی آدمی
بھی ہوسکتا ہے؟ جی ہاں حال ہی میں ایک ایسے شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے
جو ارب پتی ہونے کے باوجود ایک امریکی پیٹرول پمپ پر ملازم تھا-
92 سالہ امریکی شخص رونالڈو ریڈ کے بارے میں انکشاف گزشتہ سال جون میں اس
کی موت کے واقع ہونے کے بعد ہوا اور تب تک اس کے تمام رشتے دار اس کے امیر
ہونے سے ناواقف تھے-
|
|
رونالڈو امریکی شہر ورمونٹ میں ایک پٹرول پمپ پر صفائی کا کام کرتا تھا
جبکہ اس کے پاس 8 ملین ڈالر کے اثاثے موجود تھے۔ اس کے وکیل لاری راول کے
مطابق رونالڈو سرمایہ کاری اور لکڑی کاٹنے کا بہت شوقین تھا جبکہ وہ ان
دونوں کاموں میں بہت مہارت بھی رکھتا تھا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ آخری بار
رونالڈو جب اس سے ملنے آیا تو اس نے اپنی پرانی گاڑی ایسی مقام پر کھڑی کی
جہاں اسے کوئی پارکنگ فیس ادا نہ کرنی پڑے-
رونالڈو اپنے خاندان کا وہ واحد فرد تھا جس نے ہائی سکول تک تعلیم حاصل کر
رکھی تھی اور وہ اپنی زندگی میں پیسے کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کرتا تھا-
رونالڈو نے اپنے انتقال سے قبل ایک مقامی لائبریری کے نام 12 لاکھ ڈالر
جبکہ مقامی ہسپتال کے نام 48لاکھ ڈالر عطیہ کیے جس کے بارے میں دونوں
اداروں کو رونالڈو کی موت کے بعد آگاہ کیا-
|
|
جس کے بعد ہی لوگوں کو اس بات کا علم ہوا کہ رونالڈو ایک ارب پتی انسان
تھا۔ |