آج تک آپ کرکٹ کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران سب سے زیادہ
رنز بنانے والے کھلاڑیوں کے ریکارڈ کے بارے میں تو سنتے آئے ہیں- لیکن آج
ہم آپ کو چند ایسے کھلاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے ورلڈ کپ کے
دوران ریکارڈ تو بنائے لیکن سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کے-
ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نیوزی لینڈ
کے نیتھل ایسل ہیں ۔ نیتھل ایسل نے 22 اننگز کھیلیں جن میں 5 بار صفر پر
آؤٹ ہوئے۔
|
|
دوسرے نمبر پر پاکستانی بلے باز اعجاز احمد ہیں جنہوں نے 26 اننگز میں 5
بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔
تیسرا نمبر آئرلینڈ کے بلے باز کیلی میکالن کا ہے جو 8 اننگز میں 4 بار صفر
پر آؤٹ ہوئے۔
چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کیتھ آرتھورٹن ہیں جو کہ 13 اننگز میں 4 بار
صفر پر آؤٹ ہوئے۔
|
|
پانچواں نمبر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیر کا ہے جو کہ 15 اننگز میں 4
بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں- |