ورلڈ کپ 2015: پاک بھارت میچ اور چند دلچسپ حقائق

اب سے چند گھنٹوں بعد ورلڈ کپ 2015 کے اس میچ کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کا کرکٹ کے شائقین کو گزشتہ کئی ماہ سے انتظار ہے- جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں پاک بھارت میچ کی جسے ہائی وولٹیج میچ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا- ان دو ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے میچ پر صرف ان دو ممالک کے عوام ہی کی نظریں نہیں ہوتیں بلکہ پوری دنیا میں موجود کرکٹ کے شائقین اس میچ میں لچسپی لیتے ہیں- متعدد شائقین اسے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا “ فائنل “ تک قرار دے دیتے ہیں- ہم یہاں پاک بھارت کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ میچوں سے متعلق چند ایسے دلچسپ حقائق بیان کرنے جارہے ہیں جن میں سے کچھ تاریخ کا حصہ ہیں جبکہ چند حقائق کا تعلق کل ہونے والے میچ سے ہے-
 

image
یہ انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا پہلا ایسا ورلڈ کپ میچ ہوگا جس میں سچن ٹنڈولکر موجود نہیں کیونکہ وہ سال 2013 میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں- اس سے قبل وہ گزشتہ 5 ورلڈکپ میں کھیل چکے ہیں-
 
image
اس وقت انڈیا کے پاس ورلڈ کپ کے میچوں میں پاکستان کا سامنا کرنے والے صرف 3 تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں جو کہ مہندرا سنگھ دھونی٬ ویرات کوہلی اور سریش رائنا ہیں- موہالی میں ہونے والے سال 2011 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں یہ تینوں کھلاڑی شامل تھے-
 
image
دوسری جانب ورلڈ کپ 2015 کے پاک بھارت میچ میں پاکستان کے پاس ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچوں میں بھارت کا سامنا کرنے والے 5 تجربہ کار کھلاڑی موجود ہوں گے جن میں مصباح الحق (ورلڈ کپ 2011) ٬ شاہد آفریدی ( ورلڈ کپ 99 2003٬ 2011٬ )٬ یونس خان (ورلڈ کپ 2003 اور 2011)٬ عمر اکمل (ورلڈ کپ 2011) اور وہاب ریاض ( ورلڈ کپ 2011) شامل ہیں- شاہد آفریدی سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور اپنا چوتھا ورلڈ کپ کھیلنے جارہے ہیں-
 
image
ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ ورلڈ کپ میچوں میں پاکستان بھارت کو کبھی شکست نہیں دے سکا لیکن ہم پھر بھی دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس بار تاریخ بدل جائے گی اور فتح پاکستان کی ہوگی-
 
image
حیرت انگیز طور پر کوئی بھی بھارتی کھلاڑی آج تک ورلڈ کپ میچوں میں پاکستان کے خلاف سینچری اسکور نہیں کرسکا- سب سے بلند ترین اسکور بھی سچن ٹنڈولکر کا تھا جو 98 رنز تھے اور وہ انہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ میں بنائے تھے-
 
image
ورلڈ کپ میچوں میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف واحد سنچری سعید انور نے بنائی ہے- انہوں نے یہ سینچری 2003 کے ورلڈ کپ میں اسکور کی جو کہ 101 رنز تھے-
 
image
ورلڈ کپ کے میچوں میں پہلی بار پاک بھارت کا سامنا 1992 کے ورلڈ کپ میں ہوا اور یہ میچ سڈنی کرکٹ گراؤںڈ میں کھیلا گیا٬ دوسری بار 1996 کے ورلڈ کپ میں بنگلور کے اسٹیڈیم میں٬ تیسری مرتبہ 99 کے ورلڈ کپ میں مانچسٹر کے میدان میں٬ چوتھی مرتبہ 2003 میں سنچورین کے گراؤنڈ میں جبکہ پانچویں بار 2011 کے ورلڈ کپ میں موہالی کے گراؤنڈ میں سامنا ہوا تھا-
 
image
گزشتہ سال جب کل اتوار کے روز ہونے والے اس پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی فروخت کا اعلان کیا گیا تو صرف 20 منٹ میں تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے- امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس میچ کے ناظرین کی تعداد پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دے گی-
 
image
پاک بھارت ورلڈ کپ میچوں میں سب سے زیادہ رنز سچن ٹنڈولکر نے اسکور کیے- انہوں نے 5 اننگ میں 313 رنز بنائے- اس اسکور میں 3 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں-
 

image

پاکستان کے وہاب ریاض اور بھارت کے Venkatesh Prasad کو ورلڈ کپ میچوں میں ایک دوسرے کے خلاف سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے- Venkatesh Prasad نے ایک میچ کے دوران پاکستان کی 5 وکٹیں اپنے نام کیں تو پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض بھی بھارت کی 5 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

For many, ICC Cricket World Cup 2015's "final" is on Sunday at Adelaide Oval and not on March 29 at Melbourne Cricket Ground (MCG). The blockbuster contest on Sunday (February 15) features India and Pakistan. This high-voltage match is eagerly awaited for many months now. And for numerous fans, this is the "final" and the biggest game of the tournament.