تحریر و تحقیق ۔ اشتیاق احمد
منتظم و مہتمم ادارہ تحقیق و تخلیق 105/10-Rتحصیل جہانیاں ضلع خانیوال
نوٹ: اس لغت کے ذریعے گیارہوں جماعت کے طلباء و طالبات اپنے امتحانی پرچے
کے 85 میں سے 44 نمبر مکمل حاصل کر سکتے ہیں اور بقیہ 41 فیصد کو بخوبی
سمجھ سکتے ہیں۔ پڑھانے والے اساتذہ کے لیے بھی یہ لغت خصوصی رہنمائی کا
درجہ رکھتی ہے۔
ABSOLUTE ZERO: The temperature of -273.16oC at which the volume of a gas
theoretically becomes zero. It is taken as zero at Kelvin scale of
temperature.
مطلق درجہ حرارت:-۲۷۳درجے کا درجہ حرارت جس پر کسی گیس کا حجم صفر تصور کیا
جاتا ہے۔ کیلون پیمانے پر یہ صفر لیا جاتا ہے۔
ACTUAL YIELD: The amount of product actually obtained in a chemical
reaction.
حقیقی حاصل/اصل پیداوار : پیداوار کی وہ مقدار جو حقیقت میں کیمیائی تعامل
کے دوران حاصل ہوتی ہے۔
AMORPHOUS SOLID: Solids in which no regular internal structure occurs.
نقلمی/غیر بلوری /خستہ ٹھوس: وہ ٹھوس اشیاء جن کی اندرونی ساخت میں
باقاعدگی نہ ہو۔
ANISOTRPY: It is the variation of certain physical property with
direction.
نا ہم اطراف: کسی خاص طبعی خصوصیت میں سمت کے ساتھ تبدیلی۔
ATOMIC ABSORPTION SPECTRUM: When a beam of white light is passed through
the vapours or a gas, the element absorbs certain wavelengths, while the
rest of wavelengths are passed through it. The spectrum of this
radiation is called atomic absorption spectrum. The missing wavelengths
appear as dark lines in the spectrum.
ایٹمی انجذابی طیف؛ جب سفید روشنی کی دھار بخارات یا گیس میں سے گزرتی ہے
تو وہ عنصر( بخارات یا گیس پر مشتمل) پڑنے والی کچھ طولِ امواج کو جذب کر
لیتا ہے جبکہ بقایا طولِ امواج اس میں سے گزر جاتی ہیں۔ان موجوں کا طیف (جو
جذب ہو جاتی ہیں) ایٹمی انجذابی طیف کہلاتا ہے۔ باقی رہ جانے والے طولِ
امواج طیف پر تاریک لکیروں کی صورت میں نمودار ہوتی ہیں۔
ATOMIC EMISSION SPECTRUM: It is the spectrum formed by the elements or
their compounds when they are heated in a flame. The spectrum consists
of series of bright lines with dark backgrounds.
ایٹمی اخراجی طیف:ایسے عناصر اور ان کے مرکبات سے تشکیل پانے والا طیف جب
ان کو شعلے میں گرم کیا گیا ہو۔ یہ طیف سیاہ پسِ منظر کے ساتھ روشن لکیروں
کے سلسلوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
ATOMIC RADIUS: If an atom is assumed to be spherical then the atomic
radius means the average distance b/w the nucleus of the atom and its
outermost shell. It cannot be measured precisely.
ایٹمی رداس: اگر ایٹم کو ایک کرّہ تصور کیا جائے تو ایٹمی رداس کا مطلب
ایٹم کے مرکزے اور سب سے بیرونی مدار کا درمیانی فاصلہ ہے۔اس کی درست طریقے
سے پیمائش نہیں ہو سکتی۔
AUF BAU PRINCIPAL: The electrons should be filled in energy sub-levels
in order to increasing energy values. The electrons are first placed in
1s , then 2s, then 2p and so on.
آؤف باؤ کا اصول: الیکٹران توانائی کی ذیلی سطحوں میں بڑھتی ہوئی توانائی
کی ترتیب کے ساتھ ہی سما سکتے ہیں۔الیکٹران پہلے ذیلی سطح 1s، پھر 2s، پھر
2p اور اسی طرح اگلی ذیلی سطحوں میں سمائیں گے۔
AVERAGE RATE OF REACTION: The rate of reaction b/w two specific time
intervals is called average rate of reaction.
اوسط شرحِ تعامل: وقت کے دو مخصوص وقفوں کے درمیان تعامل کی شرح اوسط شرحِ
تعامل کہلاتی ہے۔
AVOGADRO,S LAW: Equal volumes of all ideal gases at same temperature and
pressure contain equal number of molecules.
ایوگاڈرو کا قانون: ایک ہی درجہ حرارت اور دباؤ پر تمام مثالی گیسوں کے
یکساں حجم میں سالموں کی تعداد ایک جیسی ہو گی۔
AVOGADRO,S NUMBER: One mole of each substance have same number of atoms,
molecules or ions. This number is 1.6x1023.
ایوگاڈرو نمبر: ہر چیز کے ایک مول میں ایٹموں، سالموں یا آئنوں کی تعداد
ایک جیسی ہو گی۔ یہ تعداد 1.6 x 1023 ہے۔
AZIMUTHAL QUANTUM NUMBER: The quantum number that defines the shape of
the orbital of an electron.
سمتی کوانٹم نمبر: ایسا کوانٹم عدد جو کسی الیکٹران کے مدارچے کی شکل کی
وضاحت کرتا ہے۔
BALMER SERIES: A series of lines in the visible region of hydrogen
spectral formed when an electron jumps from higher orbits to the 2nd
orbit.
بامر کا سلسلہ: خطوط کا ایسا سلسلہ جو ہائیڈروجن کے طیف کے مرئی(دکھائی
دینے والے) حلقے میں بنتا ہے جب الیکٹران بالائی مدار سے دوسرے مدار میں
چھلانگ لگاتا ہے۔
BOILING POINT: The temperature, at which the vapour pressure of the
liquid becomes equal to the external pressure, is called boiling point
of the liquid.
نقطہء کھولاؤ/نقطہء جوش:وہ درجہ حرارت جس پر مائع کا بخاری دباؤ بیرونی یا
فضائی دباؤ کے برابر ہو جاتا ہے، مائع کا نقطہء کھولاؤ کہلاتا ہے۔
BOND ENERGY: The average amount of energy required to break all bonds of
a particular type in one mole of the substance.
بندھنی توانائی: توانائی کی اوسط مقدار جو ایک مول شئے میں مخصوص قسم کے
تمام بانڈوں کو توڑنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
BOND ORDER: Number of chemical bonds b/w pair of atoms.
بانڈ کی ترتیب: ایٹموں کے جوڑوں کے درمیان کیمیائی بانڈوں کی تعداد۔
BOYL,S LAW: The volume of a given mass of the gas is inversely
proportional to the pressure of that gas when temperature is kept
constant.
بوائل کا قانون: کسی گیس کی دی گئی مقدار کے لیے اس کا حجم اس پر دباؤ کے
بالعکس متناسب ہوتا ہے بشرطیکہ درجہ حرارت مستقل رہے۔
BRACKET SERIES: A series of lines in the infra red region of hydrogen
spectrum formed when the electron jumps from higher orbits to the fourth
orbit.
بریکٹ کا سلسلہ: ہائیڈروجنی طیف کے زیریں سرخ حلقے میں تشکیل پانے والے
خطوط کا سلسلہ جب الیکٹران بالائی مداروں سے چوتھے مدار میں چھلانگ لگائیں۔
CATALYST: The substance which changes the rate of chemical reaction but
remains unchanged at the end of the reaction.
عمل انگیز: وہ چیز جو کیمیائی تعامل کی شرح میں تبدیلی پیدا کردے مگر تعامل
کے اختتام تک خود تبدیل نہ ہو۔
CATHODE RAYS: Negatively charged rays which originate from the cathode
when electricity is passed through a gas at very low pressure.
کیتھوڈ شعاعیں: منفی چارجوں کی حامل شعاعیں جو منفی برقیرے سے خارج ہوتی
ہیں جب بہت کم دباؤ پر کسی گیس میں سے بجلی گذاری جاتی ہے۔
CHARLES, S LAW: The volume of a given mass of a gas is directly
proportional to absolute temperature when the pressure is kept constant.
چارلس کا قانون: کسی گیس کی دی گئی مقدار کا حجم مطلق درجہ حرارت کے راست
متناسب ہوتا ہے بشرطیکہ دباؤ مستقل رہے۔
CHROMATOGRAPHY: It is method used for separation of components of a
mixture.
رنگ نگاری: یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے کسی آمیزے کے اجزاء کو الگ الگ کیا
جاتا ہے۔
COLLIGATIVE PROPERTIES: These are properties of solutions that depend
only on the number of solute and solvent molecules or ions.
موافق خصوصیات: محلول کی وہ خصوصیات جن کا انحصار منحل اور محلل کے
مالیکیولوں یا آئنوں کی تعداد پر ہوتا ہے۔
COMMON ION EFFECT: The decrease in solubility of an electrolyte in a
solution in the presence of a common ion is called common effect.
مشترک اثر:کسی محلول میں مشترک آئن کی موجودگی میں برق پاشیدے کی حل پزیری
میں کمی کو مشترک اثر کہتے ہیں۔
CONJUGATE ACID OF A BASE: The positively charged ion produced by the
acceptance of a proton by a base is the conjugate acid of the base.
اساس کا زواجی تیزاب:اساس کا ایک پروٹان قبول کر کےمثبت چارچ کا حامل آئن
بنانا اساس کا زواجی تیزاب کہلاتا ہے۔
CONJUGATE BASE OF THE ACID: The negatively charged ion produced by
release of a proton is the conjugate base of the compound releasing the
proton.
تیزاب کا زواجی اساس: ایک پروٹان کو خارج کر کے ایک منفی چارج کا حامل آئن
بنانا پروٹان خارج کرنے والے مرکب کا زواجی اساس کہلاتا ہے۔
COVALENT CRYSTALS: Those crystals in which the non-metallic atoms are
held together in a network of single covalent bonds.
شریک گرفتی قلمیں:ایسی قلمیں جن میں غیر دھاتی ایٹم اکہرے شریک گرفتی
بانڈوں کے جال کے ذریعے باہم جڑے ہوتے ہیں۔
COVALENT RADIUS: It is half the length of a covalent bond between two
atoms.
شریک گرفتی رداس: دو ایٹموں کے درمیان شریک گرفتی بانڈکی لمبائی کی نصف
لمبائی۔
CRITICAL TEMPERATURE: The temperature of a gaseous substance above which
it cannot be converted into the liquid state no matter how much the
pressure is applied on it.
فاصل درجہ حرارت (فاصلہ یا حد قائم کرنے والا):گیسی حالت میں کسی چیز کا
درجہ حرارت جس سے بلند درجہ حرارت پر وہ مائع حالت میں نہ بدلے چاہے اس پر
کتنا ہی دباؤ کیوں نہ عمل کرے۔
CRYSTAL LATTICE OR SPACE LATTICE: A particular three dimensional
arrangement of particles (atoms, ions, molecules) in a crystal is called
a crystal lattice or space lattice.
قلمی جالی یا فضائی جالی: کسی قلم میں ذرات (ایٹموں، آئنوں ، سالموں )کی
مخصوص انداز سے سہہ جہتی(تین سمتی) انتظام کاری قلمی جالی یا فضائی جالی
کہلاتی ہے۔
CRYSTAL: A three dimensional shape bounded by plane surfaces which
intersect at definite angles with each other.
قلم/بلور: ہموار سطحوں میں گھری ہوئی ایک سہہ جہتی شکل جو کہ ایک دوسرے کو
مخصوص زاویوں پر کاٹتی ہوں (یعنی سطحیں کاٹتی ہوں)
CRYSTALLIZATION: A process in which a crude product is purified and
obtained in the form of crystals.
عملِ قلماؤ : ایسا عمل جس میں ایک خام چیز کی تخلیص (خالص بنانا) کی جاتی
ہے اور اسے قلمی شکل میں حاصل کیا جاتا ہے۔
DALTON,S LAW OF PARTIAL PRESSURE: Total pressure of a mixture of gases
is equal to the sum of the partial pressures of all the gases in the
mixture.
ڈالٹن کا قانون برائے جزوی دباؤ: گیسوں کے کسی آمیزے کا کل دباؤ اس میں
شامل تمام گیسوں کے جزوی دباؤ کے مجموعے کے برابر ہوتا ہے۔
DIFFUSION OF GASES: The spontaneous mixing of molecules of different
gases by random motion and collision to form homogeneous mixture is
called gaseous diffusion.
گیسوں کا نفوذ: ہم جنس آمیزہ بنانے کے لیےمختلف گیسوں کے ان کی بے ترتیبی
حرکت اور باہمی تصادم کی وجہ سے دھیرے دھیرے گھل مل جانے کو گیسوں کا نفوذ
کہتے ہیں۔
DIPOLE MOMENT: It is a product of charge and distance between the
positive and negative centers of atoms / molecules present in a
compound.
دو قطبی معیارِ حرکت: کسی مرکب میں موجود ایٹموں/ مالیکیولوں کے مثبت اور
منفی مراکز کے درمیان چارج اور فاصلے کا حاصلِ ضرب۔
DIPOLE: Partial separation of charges on a bond between two atoms.
دو قطبہ:دو ایٹموں کے درمیان بانڈ پر چارجوں کی جزوی علیحدگی۔
DIPOLE-DIPOLE FORCES: The attractive forces b/w the positive end of one
molecule and the negative end of another polar molecule are called
dipole-dipole forces.
قطبین – قطبین قوتیں: ایک سالمے کے مثبت سرے اور دوسرے قطبی سالمے کے منفی
سرے کے درمیان کششی قوتیں قطبین-قطبین قوتیں کہلاتی ہیں۔
DISCHARGE TUBE: A glass tube containing a gas at low pressure and has
two electrodes for the passage of electricity through the gas.
اخراجی نلی : ایک شیشے کی نلی جس میں کم دباؤ پر گیس موجود ہوتی ہے اور اس
گیس میں سے بجلی گذارنے کے لیے دو برقیرے ہوتے ہیں۔
EFFUSION OF GASES: The passage of gas molecules one by one without
collision through a pin hole from container to space.
گیسوں کا خروج: کسی برتن کےسوئی چھید سوراخ میں سے گیس کے سالموں کا بغیر
تصادم کے یکے بعد دیگرے خلاء میں خارج ہونا۔
ELECTROCHEMICAL CELL: It is a system consisting of electrodes that dip
into an electrolyte and in which a chemical reaction either uses or
generate electric current.
برقی کیمیائی سیل: ایسا نظام جس میں برق پاشیدے میں برقیرے ڈوبے ہوتے ہیں
جن میں کیمیائی تعامل یا تو برقی رو استعمال کرتا ہے یا پیدا کرتا ہے۔
ELECTRODE POTENTIAL: It is the tendency of metal to form its ions or to
get deposited on the metal when a metal is dipped into the solution of
its own ions.
برقیری قوہ / برقیری پوٹینشل: کسی دھات میں آئن سازی کی صلاحیت یا آئنوں کو
اپنی سطح پر جمع کرنے کی صلاحیت جب دھات اپنے ہی آئنوں کےمحلول میں ڈوبی
ہو۔
ELECTROLYSIS: It is the decomposition of ionic compounds by the passage
of electric current.
برق پاشیدگی: برقی رو گذرنے پر آئنی مرکبات کی تحلیل۔
ELECTROLYTIC CONDUCTION: It is the passage of electric current through
electrolytes present in the fused state or in the solution form.
برق پاش ایصالیت: برق پاشیدے میں سے برقی رو کا گذرنا بشرطیکہ برق پاشیدہ
پگھلی ہوئی حالت میں ہو یا محلول کی شکل میں۔
ELECTRON AFFINITY: Attraction of nucleus of an atom for an extra
electron.
الیکٹرانی الف (لفظ الفت کا منبع بھی یہی ہے یعنی جڑاؤ): ایک اضافی
الیکٹران کے لیے کسی ایٹم کے مرکزے کی کشش۔
ELECTRONEGATIVITY: Tendency of a bonded atom to attract the shared
electron pair towards itself.
برقی منفیت : بانڈ بنائے ہوئے ایٹم کی شراکت شدہ الیکٹرانی جوڑے کو اپنی
طرف کشش کرنے کی صلاحیت۔
EMPIRICAL FORMULA: That formula of a substance which is based on the
simple ratio of the atoms in the molecules is called empirical formula.
سادہ فارمولہ:کسی چیز کا وہ فارمولہ جو اس میں موجود سالموں کے ایٹموں کی
سادہ نسبت کو ظاہر کرے سادہ فارمولہ کہلاتا ہے۔
ENDOTHERMIC REACTION: A chemical reaction in which the heat is absorbed,
is called endothermic reaction.
حرارت گیر تعامل/ در حرارتی تعامل:ایسا کیمیائی تعامل جس مین حرارت جذب ہو
حرارت گیر یا در حرارتی تعامل کہلاتا ہے۔
ENTHALPY OR HEAT OF SOLUTION: Heat change when one mole of the substance
is dissolved in a specified number of moles of solvent at a given
temperature.
حرارتِ نوعی یا محلول کی حرارت: جب کسی چیز کا ایک مول محلل کے مخصوص مولوں
میں دیے گئے درجہ حرارت پر حل ہو تو حرارتی تبدیلی حرارتِ نوعی کہلاتی ہے۔
ENTHALPY: Total heat content of a system is called enthalpy of a system.
حرارتِ نوعی: کسی نظام میں حرارت کی کل مقدار حرارتِ نوعی کہلاتی ہے۔
EQUILIBRIUM CONSTANT: Equilibrium constant is the ratio of forward rate
constant to the backward rate constant at given condition.
توازنی مستقل: دی گئی شرائط میں توازنی مستقل سیدھے تعامل کی شرح کے مستقل
اور الٹ تعامل کی شرح کے مستقل کی نسبت ہوتی ہے ۔
EVAPORATION: The spontaneous change of a liquid into its vapours at the
surface of liquid at given temperature is called evaporation.
تبخیر: دیے گئے درجہ حرارت پر مائعات کا دھیرے دھیرے اپنی سطح سے بخارات
میں تبدیل ہونا عملِ تبخیر کہلاتا ہے۔
EXOTHERMIC REACTION: A chemical reaction in which heat is released, is
called exothermic reaction.
حرارت زا تعامل/ بر حرارتی تعامل:ایسا کیمیائی تعامل جس مین حرارت خارج ہو
، بر حرارتی تعامل یا حرارت زا تعامل کہلاتا ہے۔
FIRST LAW OF THERMODYNAMICS: Heat Energy can neither be created nor
destroyed but can be changed from one form to another.
حرکیاتِ حرارت کا پہلا قانون:حرارتی توانائی نہ تو پیدا کی جاستی ہے اور نہ
ہی فنا کی جا سکتی ہے مگر ایک شکل سے دوسری شکل میں تبدیل کی جا سکتی ہے۔
GRAHAM,S LAW OF DIFFUSION: The rate of diffusion of a gas is inversely
proportional to the square root of the density of the gas under the
given conditions of temperature and pressure.
گراہم کا قانونِ نفوذ: دیے گئے درجہ حرارت اور دباؤ کے تحت کسی گیس کی
نفوذی شرح اس کی کثافت کے جذر المربع کے بالعکس متناسب ہوتی ہے.
HALF LIFE PERIOD: Half life period of a reaction is the time required to
convert 50% of the reactants into products.
نصف وقفہء حیات: نصف وقفہء حیات کسی تعامل کا وہ وقت ہوتا ہے جس میں
متعاملات کا نصف حصہ حاصلات میں تبدیل ہو جائے۔
HEISENBERG, S UNCERTAINTY PRINCIPAL: It is not possible to measure
simultaneously the exact position and momentum of an electron in an
atom.
ہائزن برگ کا اصولِ غیر یقینی: ایٹم کے کسی الیکٹران کی بیک وقت پوزیشن اور
معیارِ حرکت کی پیمائش ممکن نہیں ہوتی (ایک وقت میں ایک ہی چیز کی پیمائش
ممکن ہے)
HESS,S LAW OF CONSTANT HEAT SUMMATION: If a heat change takes place in
one step or in different steps , the overall heat change remains
constant.
ہیس کا قانون برائے مستقل مجموعہء حرارت:اگر حرارت کی تبدیلی ایک مرحلے میں
وقوع پزیر ہو رہی ہو یا مختلف مرحلوں میں ، حرارت کی یہ تبدیلی یکساں ہو
گی۔
HUND,S RULE: If two or more orbitals are available and more than one
electrons are to be placed in them, they should be placed in separate
orbitals with same spin rather than putting them in the same orbital
with opposite spins.
ہنڈ کا قانون: اگر الیکٹرانوں کے لیے دو یا دو سے زیادہ مدارچے موجود ہوں
اور ایک سے زائد الیکٹران ان میں بھرنے مقصود ہوں تو ان مدارچوں میں وہ الگ
الگ ایک ہی سمت میں گردش کے ساتھ آئیں گےبجائے اس کے کہ ایک مدارچے میں دو
الیکٹران متضاد سمت میں گردش کے ساتھ آئیں۔
HYBRADIZATION: Mixing of different orbitals to form new orbitals with
specific orientation.
اختلاط(مخلوط سے)/دوغلیت: مختلف مدارچوں کے ملاپ کے ذریعے نئے مخصوص ترتیب
یافتہ مدارچوں کی تشکیل کو اختلاط یا دوغلیّت کہتے ہیں۔
HYDRATION: The process in which water molecules surround and interact
with solute molecules or ions is called hydration.
آبیدگی: وہ عمل جس میں پانی کے مالیکیول (بطور محلل) منحل کے مالیکیولوں یا
آئنوںکو گھیر لیں اور اس کے ساتھ تعامل کریں، آبیدگی کہلاتا ہے۔
HYDROGEN BONDING: An electrostatic force b/w hydrogen atoms and the
electronegative atoms of another molecule.
ہائیڈروجن بند: برقِ سکونی کی وہ قوت جو ہائیڈروجن ایٹموں اور دوسرے
مالیکیولوں کے برقی منفی ایٹموں کے درمیان ہوتی ہے۔
IDEAL GAS: A gas which obeys the gas laws at all temperatures and
pressures.
مثالی گیس: ایسی گیس جو ہر درجہ حرارت اور دباؤ پر گیس کے جملہ قوانین کی
پابندی کرے۔
IDEAL SOLUTIONS: That solution which obey Raoult,s law.
مثالی محلول : وہ محلول جو رؤلٹ کے قانون کی پابندی کرے۔
ISTANTANEOUS RATE OF REACTION: The rate of reaction at any instant
during the interval, is called instantaneous rate of reaction.
لمحی شرحِ تعامل: دورانِ وقفہ کسی بھی لمحے شرحِ تعامل لمحی شرحِ تعامل
کہلاتی ہے۔
INTERMOLICULAR FORCES: The attractive forces which exist between
individual particles (atoms, ions , molecules).
بین السالماتی قوتیں: وہ کششی قوتیں جو انفرادی ذرات (ایٹموں ، آئنوں ،
سالموں) کے درمیان پائی جاتی ہوں۔
ION- DIPOLE INTERACTIONS: Electrostatic forces of attraction b/w an ion
(positive or negative) and the polar molecules of the solvent.
آئن – دوقطبہ تعامل:ایک آئن (چاہے منفی ہو یا مثبت) اور محلل کے قطبی
سالموں کے درمیان برقِ سکونی کی کششی قوتیں۔
IONIC CRYSTALS: Those crystals in which oppositely charged ions are held
together by an ionic bond.
آئنی قلمیں: وہ قلمیں جن میں مخالف چارج شدہ آئن ایک دوسرے کے ساتھ آئنی
بند کے ذریعے جکڑے ہوئے ہوں۔
IONIC RADIUS: The radius of an ion considered spherical in shape , is
called ionic radius.
آئنی رداس: کروی شکل کے تصور کیے گئے آئن کا رداس آئنی رداس کہلاتا ہے۔
IONIZATION ENERGY: Minimum amount of energy required to remove an
electron from the outermost shell of an isolated gaseous atom.
آئن ساز توانائی: کم از کم توانائی جو گیسی حالت میں کسی الگ تھلگ ایٹم کے
سب سے بیرونی مدار میں موجود الیکٹران کو باہر نکالنے کے لیے درکار ہوتی
ہے۔
IRREVERSIBLE REACTION: An irreversible reaction is that in which
products do not change into the original reactants under the same
conditions.
یک طرفہ تعامل: یک طرفہ تعامل ایسا تعامل ہوتا ہے جس میں ایک جیسے حالات کے
تحت حاصلات دوبارہ اصل متعاملات میں نہ تبدیل ہوں۔
KINETIC MOLECULAR THEORY OF GASES: A model of gases which explains the
physical behavior of gases.
گیسوں کا حرکی سالماتی نظریہ: گیسوں کا ایسا نمونہ جو گیسوں کے طبعی رویوں
کی وضاحت کرے۔
LAW OF MASS ACTION: The rate at which a substance reacts is proportional
to its active mass and the rate of a chemical reaction is proportional
to the product of the active masses of the reacting substances.
کمیتی عمل کا قانون: شرح جس پر کوئی شئے تعامل کرتی ہے وہ اس کی عامل کمیت
کے راست متناسب ہوتی ہے اور کیمیائی تعامل کی شرح متعامل اشیاء کی عامل
کمیتوں کے راست متناسب ہوتی ہے۔
Le-CHATELIER, S PRINCIPAL: If a system in equilibrium is disturbed, it
behaves in such a way as to nullify the effect of that disturbance.
لی چیٹلئر کا اصول: اگر کسی توازنی نظام کو متاثر کیا جائے تو وہ نظام اس
طرح عمل کرے گا کہ متاثرہ اثرات زائل ہو جائیں۔
LIMITING REACTANT: Limiting reactant is that reactant which is present
in lesser amount and controls the amount of the products in a chemical
reaction.
محدود متعامل: وہ متعامل جو کیمیائی عمل میں کم مقدار میں موجود ہو اور
حاصلات کی مقدار کو کنٹرول کرے۔
LIQUID CRYSTAL: That crystalline state of a substance which exists b/w
two temperatures i.e. the melting temperature and the clearing
temperature.
مائع قلم / مائع بلور: کسی چیز کی وہ قلمی حالت جو دو درجہ ہائے حرارت کے
درمیان ہو ۔ ایک پگھلاؤ کا درجہ حرارت اور دوسرا اختتامی درجہ حرارت ۔
LONDON DISPERSION FORCES: The attractive forces b/w the temporary dipole
in one molecule and temporary induced dipole in an adjacent molecule are
called London Dispersion Forces.
لنڈن انتشاری قوتیں: وہ کششی قوتیں جو ایک سالمے کے عارضی دو قطبے اور
قریبی ملحقہ سالمے کے امالی قطبے (وہ دو قطبہ جو کسی بیرونی قوت کی تحریک
کے نتیجے میں پیدا ہوا ہو)کے درمیان ہو ، لنڈن انتشاری قوتیں کہلاتی ہیں۔
LOWERY BRONSTED CONCEPT OF ACIDS & BASES: Acids are those species which
give proton or have tendency to give protonٔ & Bases are those species
which accept proton or have a tendency to accept proton.
تیزاب اور اساس کے بارے میں لوری اور برانسڈ کا نظریہ: تیزاب وہ چیزیں ہیں
جو پروٹان دیتی ہیں یا دینے کا رجحان رکھتی ہیں اور اساس وہ چیزیں ہیں جو
پروٹان قبول کرتی ہیں یا قبول کرنے کا رجحان رکھتی ہیں۔
LYMAN SERIES: A series of lines in the ultraviolet region of hydrogen
spectrum which are obtained when electron jumps from higher orbits to
the first orbit of hydrogen atom.
لائمن کا سلسلہ: ہائیڈروجنی طیف کے بالائے بنفشی حلقے میں خطوط کا وہ سلسلہ
جو یائیڈروجن ایٹم میں الیکٹران کے بالائی مدار سے پہلے مدار میں جست لگانے
سے بنتا ہے ۔
MAGNETIC QUANTUM NUMBER: The quantum number that defines the orientation
of an orbital in a magnetic field.
مقناطیسی کوانٹم نمبر: وہ کوانٹم نمبر جو مقناطیسی میدان میں مدارچے کی
ترتیب کی وضاحت کرتا ہے۔
MASS SPECTROMETER: It is the instrument which is used to separate the
positively charged particles and get the record on the photographic
plate or electrometer.
کمیتی طیف نگار: وہ آلہ جو مثبت چارج شدہ ذرات کو الگ کرنے اور ان کا فوٹو
گرافک پلیٹ یا برق پیما پر ریکارڈ رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
METALLIC CRYSTALS: Those crystals in which the metal atoms are held
together by metallic bonds.
دھاتی قلمیں: وہ قلمیں جن میں دھات کے ایٹم دھاتی بانڈوں کے ذریعے باہم جڑے
ہوئے ہوتے ہیں۔
MOLALITY (m): It is the number of moles of solute dissolved in 1000
grams (1kg) of the solvent.
مولیلیٹی: منحل کے مولوں کی وہ تعداد جو ۱۰۰۰ گرام(ایک کلو گرام) محلل میں
حل ہو۔
MOLAR VOLUME: The volume occupied by one mole of an ideal gas at
standard temperature and pressure, is called the molar volume.
مولر حجم:معیاری درجہ حرارت اور معیاری دباؤ پر ایک مول مثالی گیس کا حجم
مولر حجم کہلاتا ہے۔
MOLARITY: It is the number of moles of the solute dissolved per dm3 of
the solution.
مولیریٹی: منحل کے مولوں کی وہ تعداد جو ایک مکعب ڈیسی میٹر محلول میں حل
ہو۔
MOLE FRACTION: Mole fraction of any component in a mixture is the ratio
of the number of moles of it to the total number of moles of all the
components present in the solution.
مول تناسب: آمیزے میں کسی جز کا مول تناسب اس جز کے مولوں کی تعداد کا
محلول میں موجود تمام اجزاء کے مولوں کی کل تعداد سے تناسب ہے۔
MOLE: A quantity which contains Avogadro,s number of units i.e. atoms,
molecules , ions or whatever under consideration.
مول: کوئی مقدار جس میں ایوگاڈرو نمبر کی اکائیاں ہوں جیسا کہ ایٹموں،
سالموں، آئنوں یا زیرِ مشاہدہ کوئی بھی چیز۔(یعنی ہر چیز کے ایک مول میں
ایٹموں، آئنوں یا سالموں کی تعداد برابر ہوتی ہے جو کہ ایوگاڈرو نمبر کے
برابر ہوتی ہے۔
MOLECULAR CRYSTALS: Those crystals in which the molecules are held
together by vander Waal,s forces.
سالماتی قلمیں: وہ قلمیں جن میں سالمات وانڈر وال قوتوں کے ذریعے باہم جڑے
ہوئے ہو
MOLECULAR FORMULA: A chemical formula which gives the total number of
atoms present in a molecule of a substance,
سالماتی فارمولہ: کیمیائی فارمولہ میں کسی چیز کے سالمے میں ایٹموں کی کل
تعداد بتائی گئی ہوتی ہے۔
MOLECULAR IONS: Those ions which are produced by one or more electrons
from the molecule of a substance are called molecular ions. They are
mostly positive and rarely negative.
سالماتی آئن: وہ آئن جو کسی چیز کے سالمے میں سے ایک یا ایک سے زائد
الیکٹرانوں کو نکالنے سے پیدا ہوں، سالماتی آئن کہلاتے ہیں۔وہ عام طور پر
مثبت ہوتے ہیں اور بہت کم منفی ہوتے ہیں۔
NON IDEAL SOLUTION: Those solutions which do not obey Raolt,s law.
غیر مثالی محلول: وہ محلولات جو رؤلٹ کے قانون کے تابع ہوں۔
NON-SPONTANEOUS PROCESS: It is the reverse of the spontaneous process.
It does not take place on its own and does not occur in nature.
غیر سست رو تعامل: یہ سست رو تعامل کا معکوس ہے۔ یہ از خود وقوع پزیر نہیں
ہوتا اور فطرت میں اس کا وجود نہیں ہے۔
ORBIT: An orbit is a definite round path at a definite distance from the
nucleus in which the electron revolves around the nucleus.
مدار: مدار مرکزے سے خاص فاصلے پر ایک خاص گول راستہ ہوتا ہے جس پر مرکزے
کے گرد الیکٹران گردش کرتے ہیں۔
ORBITAL: A region around the nucleus where the probability of finding
the electron is maximum. s ,p , d and f are different types of orbitals
which exist in an atom.
مدارچہ: مرکزے کے گرد ایسا حلقہ جہاں الیکٹرانوں کی موجودگی کا زیادہ سے
زیادہ امکان ہو۔ s,p,d اور f مختلف قسموں کے مدارچے ہیں جو ایٹم میں پائے
جاتے ہیں۔
ORDER OF REACTION: It is the sum of the exponents of the concentration
terms in the rate expression of a chemical reaction.
تعامل کا درجہ: شرح متعین کرنے والی مساوات کے ارتکاز کی قوتوں کا مجموعہ
تعامل کی ترتیب یا درجہ کہلاتا ہے۔
OXIDATION NUMBER: It is the apparent charge on an atom of an element in
a compound or radical.
تکسیدی عدد: کسی مرکب یا ریڈیکل کے عنصر کے ایٹم پر ظاہری چارج تکسیدی عدد
کہلاتا ہے۔
PAPER CHROMATOGRAPHY: It is the technique of partition chromatography in
which the stationary phase is water adsorbed on paper and mobile phase
is usually an organic liquid.
کاغذی رنگ نگاری: یہ اجزاء نگاری کی ایک تکنیک ہے جس میں ساکن حالت آب آلود
کاغذ اور متحرک حالت عمومی طور پر نامیاتی مائع ہوتی ہے۔
PARTIAL PRESSURE: The pressure exerted by an individual gas in a gaseous
mixture is called the partial pressure of that gas.
جزوی دباؤ: گیسوں کے آمیزے میں کسی گیس کا انفرادی دباؤ اس گیس کا جزوی
دباؤ کہلاتا ہے۔
PARTS PER MILLION: It is defined as the number of parts (by weight or
volume) of a solute per million parts (by weight or volume)of the
solution.
اجزاء فی دس لاکھ: اس کی تعریف یوں ہے کہ محلول کے دس لاکھ حصوں (وزن یا
حجم کے لحاظ سے) میں منحل کے حصوں کی تعداد (وزن یا حجم کے لحاظ سے)۔
PASCHEN SERIES: A series of lines in infrared region of hydrogen
spectrum which results from the transitions of electron from higher
orbits to the third orbit.
پاسچن کا سلسلہ: ہائیڈروجنی طیف کے زیریں سرخ حلقے میں خطوط کا وہ سلسلہ جو
الیکٹرانوں کے بالائی مدار سے تیسرے مدار میں جست لگانے سے بنتا ہے۔
PAULI,S EXCLUSION PRINCIPLE: In an atom, two electron do no have equal
set of four quantum numbers. Two electrons in the same orbital should
have opposite spins.
پالی کا اخراجی اصول: کسی ایٹم میں دو الیکٹران چاروں کوانٹم نمبروں کے
مساوی سیٹ نہیں رکھ سکتے۔ ایک مدارچے میں دو الیکٹران مخالف گردش کے ساتھ
پائے جائیں گے۔
PERCENTAGE YIELD: % yield
= [(actual yield)/(theoretical yiel)] x 100
فی صد حاصل: [اصل حاصل/ نظری حاصل] x100
PFUND SERIES: A series of lines in the infra red region of hydrogen
spectrum which results from the transition of electron from higher
orbits to the fifth orbit.
فنڈ کا سلسلہ: ہائیڈروجنی طیف کے زیریں سرخ حلقےمیں خطوط کا وہ سلسلہ جو
الیکٹران کے بالائی مداروں سے پانچویں مدار میں جست لگانے سے بنتا ہے۔
pH OF THE SOLUTION: The negative log of [H+] is called pH of the
solution.
محلول کی پی ایچ: [H+] کا منفی لاگرتھم محلول کی پی ایچ کہلاتا ہے۔
PHASE: Every sample of matter with uniform properties and a fixed
composition is called a phase.
حالت/ہیئت: مادے کا ہر وہ نمونہ جو یکساں خصوصیات اور متعین ترکیب رکھتا ہو
مادے کی حالت یا ہیئت کہلاتا ہے۔
PI() BOND:A bond formed by the parallel overlap of the two p-orbitals
present on the adjacent atoms which are already bonded with a sigma
bond.
پائی بانڈ:ایسا بانڈ جو ملحقہ ایٹموں (جو پہلے سے سگما بانڈ کے ذریعے جڑے
ہوں)کے دو متوازی p مدارچوں کے باہمی انطباق سے بنتا ہے۔
pKw It is the negative log of dissociation constant of water.
pKw :یہ پانی کے تحلیلی مستقل کا منفی لاگرتھم ہے۔
POH OF THE SOLUTION: The negative log of [OH] is called pOH of the
solution.
محلول کی pOH : [OH] کا منفی لاگرتھم محلول کی pOH کہلاتا ہے۔
POLARIZABILITY: It is the quantitative measurement of the extent to
which the electronic cloud can be polarized.
قطبیت: الیکٹرانی بادل کی حدِ تقطیب کی مقداری پیمائش قطبیت کہلاتی ہے۔
POSITIVE RAYS OR CANAL RAYS: Rays traveling in a direction opposite to
the cathode rays in a discharge tube. They consist of positively charged
ions formed by the ionization of gas molecules with the passage of
cathode rays.
مثبت شعاعیں یا دھاری شعاعیں: وہ شعاعیں جو اخراجی ٹیوب میں منفی شعاعوں کی
مخالف سمت میں سفر کریں۔وہ مثبت آئنوں پر مشتمل ہوتی ہیں جو گیس میں سے
منفی شعاعیں گذرنے سے پیدا ہوتے ہیں۔
PRINCIPAL QUANTUM NUMBER: The quantum number that defines the shell of
an electron in an atom. Its symbol is n.
پرنسپل کوانٹم نمبر: ایسا کوانٹم نمبر جو کسی ایٹم میں الیکٹران کے مدار کی
نشاندہی کرتا ہے۔اس کی علامت n ہے۔
QUANTUM NUMBERS: These are the sets of numerical values which give the
acceptable solutions.
کوانٹم نمبر: حسابی قیمتوں کا سیٹ جو قابلِ قبول حل فراہم کریں۔
RAOULT,S LAW: The lowering of the vapour pressure of a solvent by a
solute at a given temperature, is directly proportional to the mole
fraction of the solute.
رؤلٹ کا قانون: دیے گئے درجہ حرارت پر منحل کے ذریعے محلل کے بخاری دباؤ
میں کمی منحل کے مول تناسب کے راست متناسب ہوتی ہے۔
RATE CONSTANT: Rate of reaction when the concentration of reactants is
unity.
شرحِ مستقل: تعامل کی شرح جب متعاملات کا ارتکاز اکائی ہو۔
RATE OF REACTION: The change in the concentration of the reactants or
products per unit time.
شرحِ تعامل:اکائی وقت میں متعاملات یا حاصلات کے ارتکاز میں تبدیلی شرحِ
تعامل کہلاتی ہے۔
REAL GAS: A gas which does not obey the gas laws at all temperatures and
pressures.
حقیقی گیس: وہ گیس جو ہر درجہ حرارت اور دباؤ پر قوانینِ گیس کی پابندی
کرے۔
REDOX REACTION: A chemical reaction in which oxidation and reduction
take place.
ریڈاکس تعامل: ایسا کیمیائی تعامل جس میں تکسید اور تخفیف دونوں وقوع پزیر
ہوں۔
RELATIVE ABUNDANCE OF ISOTOPE: The percentage of an isotope of an
element in comparison to other isotopes of the same element is called
relative abundance of the isotope.
ہم جاء کی اضافی کثرت:کسی عنصر کے ایک ہم جاء کا تناسب اسی عنصر کے دوسرے
ہم جاء کے لحاظ سے، ہم جاء کی اضافی کثرت کہلاتا ہے۔
RELATIVE ATOMIC MASS: mass of an atom as compared with the mass of one
atom of carbon taken as twelve. It is expressed in a.m.u.
اضافی ایٹمی تول: کسی ایٹم کے تول کا کاربن 12 کے ایٹمی تول سے موازنہ
اضافی ایٹمی تول کہلاتا ہے۔
RETARDATION FACTOR (Rf): A component of a mixture may be identified by a
specific retardation factor called Rf value. It is related to the
partition coefficient by the following relationship.
Rf =distance traveled by a component from the original spot/distance
traveled by a solvent from the original spot.
تخفیفی عامل: آمیزے کے کسی جز کی مخصوص تخفیفی عامل سے کی جا سکتی ہے جسے
Rf قدر کہتے ہیں۔
Rf = کسی جز کا اصل مقام سے طے کردہ فاصلہ/ محلل کا اصل مقام سے طے کردہ
فاصلہ۔
REVERSIBLE REACTION: A reversible reaction is that one in which products
of a reaction can react to form the original reactants.
دو طرفہ تعامل: دو طرفہ تعامل وہ تعامل ہے جس میں تعامل کے حاصلات دوبارہ
اصل متعاملات میں بدل جائیں۔
SIGMA DOND: A bond formed by a linear overlap of atomic orbitals.
سگما بانڈ: ایٹمی مدارچوں کے خطی انطباق (منطبق ہونا ) سے تشکیل پانے والے
بانڈ سگما بانڈ کہلاتے ہیں۔
SOLUBILITY: The number of grams of solute dissolved in 100 grams of
solvent to prepare a saturated solution at a particular temperature.
حل پزیری:خاص درجہ حرارت پر منحل کے گراموں کی تعداد جو 100 گرام محلل میں
حل ہو کر سیر شدہ محلول بنائے۔
SOLVENT EXTRACTION: It is the technique in which a solute can be
separated from a solution by shaking the solution.
استخراجِ محلل: یہ وہ تکنیک ہے جس میں محلول کو ہلا کر منحل کو اس سے الگ
کیا جاتا ہے۔
SPECTRUM: A band of seven coloures formed by the dispersion of the
components of white light when it is passed through the prism.
طیف: سات رنگوں کی پٹی جو کہ سفید روشنی کے منشور میں گذرنے پر منتشر ہو کر
اپنے اجزاء میں تقسیم ہو نے پر بنتی ہے۔
SPONTANEOUS PROCESS: Process which takes place on its own without any
outside assistance and moves from a non equilibrium state towards an
equilibrium state, is known as spontaneous process.
خودکار عمل: ایسا عمل جو بغیر کسی بیرونی معاونت کے از خود رواں دواں رہے
اور غیر متوازن حالت سے متوازن حالت کی طرف سفر کرے۔
STANDARD ELECTRODE POTENTIAL: When a metal is dipped into the solution
of its own ions having concentration 1.0 mole per dm3 or a gas is passed
at a pressure of one atmosphere through a solution of 1.00 moles per dm3
strength of its ions having an inert electrode , the potential developed
is called standard electrode potential. The temperature of the system is
maintained at 250C.
معیاری برقیری پوٹینشل: جب کوئی دھات اپنے ہی آئنوں میں جن کا ارتکاز ایک
مول فی مکعب ڈیسی میٹر ہو ، ڈبوئی جاتی ہے یا کوئی ایسی گیس جو 1 فضائی
دباؤ کے تحت ایک مول فی مکعب ڈیسی میٹر کا ارتکاز رکھنے والے محلول میں سے
گذاری جاتی ہے بشرطیکہ برقیرے غیر عامل ہوں تو پیدا ہونے والا پوٹینشل
معیاری برقیری پوٹینشل کہلاتا ہے۔ یاد رہے کہ اس نظام کا درجہ حرارت
250سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے۔
STANDARD ENTHALPY OF AUTOMIZATION: It is the change of enthalpy when one
mole of gaseous atom is formed from the element under standard
conditions.
معیاری خود کار نوعی حرارت: یہ نوعی حرارت میں وہ تبدیلی ہے جب ایک گیسی
حالت میں ایٹموں کا ایک مول کسی عنصر سے معیاری حالات کے تحت تشکیل پاتا
ہے۔
STANDARD ENTHALPY OF COMBUSTION: It is the amount of heat produced when
one mole of the substance is completely burnt in excess of oxygen under
standard conditions.
احتراقی(جلانے والی) معیاری حرارتِ نوعی:یہ حرارت کی وہ مقدار ہے جو معیاری
حالات کے تحت کسی چیز کے ایک مول کو وافر آکسیجن کی موجودگی میں مکمل طور
پر جلا دیتی ہے۔
STANDARD ENTHALPY OF FORMATION: It is the change of enthalpy when one
mole of a compound is formed from its elements under standard
conditions.
معیاری تشکیلی حرارتی نوعی: معیاری حالات کے تحت یہ حرارت ِ نوعی میں وہ
تبدیلی ہے جو عناصر سے مرکب کا ایک مول تشکیل دے۔
STANDARD ENTHALPY OF NEUTRLIZATION: It is the amount of heat evolved
when one mole of hydrogen ion H+ from an acid react with one mole of
hydroxide ion OH- from an alkali under standard condition.
معیاری تعدیلی حرارتِ نوعی: معیاری حالات کے تحت یہ وہ خارج شدہ توانائی کی
مقدار ہے جب تیزاب سے ایک مول ہائیڈروجن آئن H+ اور الکلی سے ایک مول
ہائیڈروآکسائیڈ آئنOH- باہم عمل کریں
STANDARD TEMPERATURE & PRESSURE: The standard temperature is 00C
(273k)and the standard pressure is 760 torr or 101325Nm-2
معیاری درجہ حرارت اور دباؤ: معیاری درجہ حرارت 00C(273k) اور معیاری دباؤ
760 torr یا 101325Nm-1 ہے۔
STATE FUNCTION: It is a macroscopic property of a system which has some
definite value for each state and which is independent of path in which
the state is reached.
کیفیتی تفاعل: یہ کسی نظام کی ایک کلاں خوبی ہے جس میں ہر حالت کے لیے کچھ
مخصوص قیمتیں ہوتی ہیں اور یہ قیمتیں اس امر سے آزاد ہوتی ہیں کہ یہ حالت
کس طرح حاصل ہوئی۔
STOCHIOMETERY: It is a branch of chemistry which deals with the
quantitative relationship between reactants and products in a balanced
chemical equation.
مقدار پیمائی: کیمیا کی وہ شاخ جس میں ہم متوازن کیمیائی مساوات کے
متعاملات اور حاصلات کا مقداری تجزیہ کرتے ہیں۔
SUBLIMATION: It is a process in which a solid, when heated, vaporizes
directly without passing through the liquid place.
عملِ تصعید: یہ وہ عمل ہے جس میں گرم کیا گیا ٹھوس بغیر مائع بنے بخارات
میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
SURROUNDINGS: The remaining portions around a system are called
surroundings.
مضافات/گردونواح: کسی نظام کا بیرونی احاطہ مضافات کہلاتا ہے۔
SYSTEM: Any thing under observation is called system.
نظام: ہر چیز جو زیرِ مشاہدہ ہو اسے نظام کہتے ہیں۔
THEORETICAL YIELD: Theoretical yield is the amount of the products
calculated from the balanced chemical equation.
نظری حاصل: نظری حاصل حاصلات کی وہ مقدار ہے جس کا تخمینہ متوازن کیمیائی
مساوات سے لگایا جائے۔
THERMOCHEMISTRY: The study of heat changes during a chemical reaction is
called thermochemistry.
حرارتی کیمیا:کیمیائی تعامل کے دوران حرارتی تبدیلیوں کا مطالعہ حرارتی
کیمیا کہلاتا ہے۔
UNIT CELL: The smallest unit of the crystal which is repeated three
dimensionally in the entire structure.
اکائی خانہ: کسی قلم کی چھوٹی سے چھوٹی اکائی جو پوری قلم مین سہہ جہتی
انداز سے دہرائی گئی ہو۔
VACUUM DISTILLATION: The process of heating the liquid under reduced
pressure to change it into vapours at a lower temperature and then
condensing the vapours to the liquid .
خلائی کشید: کم دباؤ اور کم درجہ حرارت کے تحت کسی مائع کو گرم کر کے اسے
بخارات میں تبدیل کرنا اور پھر بخارات سے مائع میں بدلنے کا عمل۔
VANDER WALL,S EQUATION: It is an equation of state of gases that
modifies the ideal gas equation to represent more faithfully the
pressure and volume behaviour of real gases.
وانڈر وال کی مساوات: یہ ایک گیسی مساوات ہے جو مثالی گیس کی مساوات میں
ترمیم کر کے مثالی گیس کے دباؤ اور حجم کو زیادہ قابلِ قبول بناتی ہے۔
VAPOUR PRESSURE: The pressure exerted by the vapours of a liquid in
equilibrium state at a given temperature.
بخاری دباؤ: دیے گئے درجہ حرارت پر توازنی حالت میں مائعات کے بخارات کا
دباؤ
WATER OF CRYSTALLIZATION: Those water molecules, which have combined
with some compounds as they are crystallized from aqueous solutions is
called water of crystallization or water of hydration.
آبِ قلماؤ: پانی کے وہ سالمات جو کسی مرکب کےآبی محلول کے عملِ قلماؤ کے
دوران مرکب میں رہ گئے ہوں۔
دعا: اللہ تعالیٰ پوری قوم کو اس سے استفادہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین۔ |