بنگلہ دیش کا ایک سو سالہ مگرمچھ بہت زیادہ کھانا کھانے
کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا- یہ مگرمچھ بنگلہ دیش میں واقع بزرگ کے
مزار پر پایا جاتا تھا-
یہ مزار بزرگ خان جہان علی کا ہے جہاں آنے والے عقیدت مند اس مگرمچھ کی
تواضع مرغیوں اور بکریوں سے کیا کرتے تھے-
|
|
مزار پر آنے والے افراد کا ماننا ہے کہ اس مگرمچھ کو کھانا کھلانا خوشحالی
اور خوش قسمتی کا سبب بنتا ہے-
اسی لیے جب معاشی حالات بدترین ہوئے تو زیادہ سے زیادہ عقیدت مندوں نے
مگرمچھ کو مرغیاں کھلائیں اور یہی نہیں بلکہ مگرمچھ کو خوراک کے لیے بکریاں
تک دی گئیں-
لیکن زیادہ کھانا کھانے کے سبب مگرمچھ موٹاپے کا شکار ہو گیا اور بیمار
رہنے لگا اور انہی بدترین حالات کی وجہ سے مگرمچھ کی موت واقع ہوئی-
|
|
مگرمچھ کی دیکھ بھال کرنے والے محمد سرور کا کہنا ہے کہ تالاب چار مگرمچھ
موجود تھے لیکن وہ بھی زیادہ کھانا کھانے کے باعث موت کا شکار بن گئے- |