ورلڈ کپ 2015: کون کتنا تجربہ کار؟

ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2015 کا آغاز ہوچکا ہے اور اس میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا اپنی کامیابی کے لیے سب سے زیادہ انحصار ایسے کھلاڑیوں پر ہوگا جو ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں- ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شریک یہ تجربہ کار کھلاڑی اپنی ٹیم میں موجود دوسرے نوجوان کرکٹرز کے اندر جوش اور انہیں آگے بڑھنے میں مدد بھی فراہم کرسکتے ہیں- لیکن اس میگا ایونٹ میں شریک تجربہ کھلاڑی کونسے ہیں اور وہ اب تک کتنے ورلڈ کپ میں شرکت کرچکے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں-
 

کمار سنگا کارا
سری لنکن کھلاڑی کمار سنگارا کا یہ چوتھا ورلڈ کپ اور یہ گزشتہ تینوں ورلڈ کپ میں حصہ لے چکے ہیں- سنگاکارا کے کھیلے جانے تینوں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچوں کی مجموعی تعداد 30 ہے- 2011 کے ورلڈ کپ میں سنگا کارا نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 111 رنز سکور کیے-

image


ڈینیئل ویٹوری
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر ڈینیل ویٹوری کا یہ پانچواں ورلڈکپ ہے لیکن ان کے میچز کی تعداد صرف 23 ہے۔ ڈینیل ویٹوری نے اپنے کیریر کا آغاز 1997 میں کیا اور بالترتیب 1999، 2003، 2007 اور 2011 کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرچکے ہیں-

image


تلکارتنے دلشان
سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کا یہ تیسرا ورلڈ کپ ہے اور اپنے گزشتہ دو ورلڈ کپ میں بیس میچز کا حصہ بن چکے ہیں- 2011 کے ورلڈ کپ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 500 سے زائد رنز اسکور کیے-

image


شاہد آفریدی
پاکستان کے جارحانہ بلے باز شاہد آفریدی کا یہ پانچواں کرکٹ ورلڈ کپ ہے اور وہ دوسرے سب سے زیادہ ورلڈ کپ کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی ہیں- اس سے قبل جاوید میانداد نے 6 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کھیل رکھے ہیں- شاہد آفریری ایک بہترین باؤلر بھی ہیں اور انہوں نے 2011 کے ورلڈ کپ میں کینیا کے خلاف صرف 16 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

image


مہیلا جے وردنے
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہیلا جے وردنے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کھیلنے والے ایسے تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو اس سے قبل 4 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کر چکے ہیں اور یہ ان کا پانچواں ورلڈ کپ ہے-مہیلا جے وردنے نے اپنے کیریر کا آغاز 1997 میں کیا اور مجموعی طور پر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 33 میچوں میں حصہ لے چکے ہیں-

image


جیمز اینڈرسن
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جیمز اینڈرسن اپنا چوتھا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں- ورلڈ کپ کے 19 میجوں کے دوران وہ اب تک 22 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں-

image


برینڈن میککلم
نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میککلم چوتھی بار کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کررہے ہیں اور وہ اس سے قبل کھیلے جانے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے مجموعی طور پر 25 میچز کھیل چکے ہیں- ورلڈ کپ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی میککلم کے پاس ہی ہے- یہ نصف سینچری 2007 میں کینیڈا کے خلاف صرف 20 گیندوں پر بنائی گئی۔

image

یونس خان
پاکستان کی جانب سے دوسرے تجربہ کھلاڑی یونس خان ہیں-یونس خان کا یہ چوتھا ورلڈ کپ ہے اور وہ گزشتہ اپنے 3 ورلڈ کپ کے دوران 19 میچز کھیل چکے اور ان کا شمار پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے-

image

کرس گیل
کرس گیل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور اب تک تین ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکے ہیں اور یہ ان کا چوتھا ورلڈ کپ ہے- کرس گیل نے اپنے کیریر کا آغاز 1999 میں کیا اور تینوں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے مجموعی طور پر 20 میچز کھیل چکے ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The belief that "old is gold" will once again be put to the test in this World Cup, with several players bolstering teams with their experience and guile. Sri Lanka's Mahela Jayawardene, Pakistan's Shahid Afridi and New Zealand's Daniel Vettori are the most experienced players as each of the trio will be featuring in their fifth World Cup.