چیف سیلیکٹر معین خان کے نیوزی لینڈ میں ایک جوئے خانے
میں جانے حوالے سے سامنے آنی والی رپورٹس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی
بی) نے انہیں وطن واپس بلا لیا ہے- معین خان کو واپس بلانے کا فیصلہ
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پی سی بی کی ایمرجنسی میٹنگ میں کیا۔
|
|
موصولہ رپورٹس کے مطابق معین خان ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ
کے ایک جوا خانہ گئے تھے- اور اس حوالے سے رپورٹس سامنے آنے پر پی سی بی
کی جانب سے حتمی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا۔
چیئرمیین پی سی بی شہریار خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات
کی تصدیق کی ہے کہ معین خان کو وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ معین خان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی
جارہی ہے تاہم ہم نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ وطن واپس آ کر اپنا موقف
واضح کریں۔
شہریار خان کے مطابق معین خان کی عدم موجودگی میں نوید اکرم چیمہ چیئرمین
سلیکشن کمیٹی ہوں جبکہ کپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس ٹور سلیکشن
کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
|
|
معین خان کی پاکستان واپسی اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ |