اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ تمباکو نوشی کے صحت پر
بدترین اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن یہ اثرات کس حد تک خطرناک ہوتے ہیں اس بات
سے لوگوں کی بڑی اکثریت ناواقف ہے- اور یہ حقیقت ہے کہ ماہرین تمباکو نوشی
کو اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک اور مہلک قرار دیتے ہیں-
|
|
ماہرین کی جانب سے اس حقیقت کا انکشاف امریکا میں کی جانے والی ایک نئی طبی
تحقیق کے دوران کیا گیا ہے-
یہ تحقیق امریکن کینسر سوسائٹی کے ماہرین نے کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ
تمباکو نوشی کی عادت سے انسان کو 21 قسم کے امراض مبتلا ہوسکتا ہے اور ان
میں سے 12 اقسام مختلف کینسر کی ہیں۔
ماہرین نے تحقیق کے لیے گزشتہ 10 برسوں میں 10 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا
مشاہدہ کیا اور اس جائزے کے یہ نتائج سامنے آئے کہ تمباکو نوشی انسان کو
پھیپھڑوں، منہ کے کینسر، دل کے دورے، پھیپھڑے کے شدید امراض اور فالج وغیرہ
میں مبتلا کرسکتی ہے۔
اس تحقیق میں تمباکو نوشی کی عادت کی وجہ سے پیدا ہونے والے دل اور
پھیپھڑوں کے چند ایسے امراض بھی سامنے آئے جن کے بارے میں پہلے کوئی نہیں
جانتا تھا-
|
|
تمباکو نوشی کی وجہ سے پیدا ہونے والے دیگر خطرناک امراض میں زخموں کا
انفکیشنز، گردوں کے امراض، نظام تنفس، دوران خوں میں کمی سے آنتوں کے امراض
کے شامل ہیں- |