عام طور پر تصاویر کھینچنے کا مقصد منفرد اور دلچسپ لمحات
کو ہمیشہ کے لیے یادگار کے طور محفوظ بنانا ہوتا ہے- لیکن دنیا میں چند
ایسی تصاویر بھی موجود ہیں جنہوں نے کئی ایسے سوالات کو جنم دیا ہے جن کا
جواب کسی پاس موجود نہیں- ان تصاویر میں ایسی پراسرار چیزیں موجود ہیں جن
کے بارے میں ماہرین کے پاس کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی کوئی وضاحت موجود
نہیں-
|
Cooper Family Falling
Body
1950 میں کوپر خاندان نے ایک نیا گھر خریدا اور اس کے ایک کمرے میں یہ
تصویر کھینچی- جب یہ تصویر کھینچی گئی تو ہر شے بالکل نارمل تھی- لیکن جب
تصویر تیار ہوکر آئی تو اس میں بائیں جانب ایک شخص کا جسم چھت سے الٹا لٹکا
دکھائی دیا جو تصویر کا حصہ بن چکا تھا- حیران کن طور پر تصویر کھینچتے وقت
اس قسم کی کوئی صورتحال نہیں تھی- |
|
Time Traveling Hipster
اس تصویر میں پراسرار کیا ہے؟ یہ بتانے سے قبل آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے
کہ یہ تصویر فوٹو شاپ سے قطعاً تیار نہیں کی گئی- یہ تصویر 1941 میں کھینچی
گئی اور ماضی کی اس تصویر میں موجود افراد میں پیچھے کی جانب کھڑا ایک شخص
آج کے دور کے جدید لباس میں ملبوس ہے اور سن گلاسز لگائے ہوئے ہے- اس کے
علاوہ اس پراسرار شخص کے ہاتھ میں جدید کیمرے ملتی جلتی شے بھی موجود ہے-
|
|
Hessdalen Lights
ان وضاحت طلب روشنیوں کا نظارہ ناروے کے آسمان پر دیکھا گیا- 80 کی دہائی
یہ منظر ہفتے میں 15 سے 20 بار دکھائی دیتا تھا لیکن آہستہ آہستہ اس میں
کمی واقع ہونے لگی اور اب یہ سال میں صرف 15 سے 20 بار دکھائی دیتا ہے-
ماہرین نے کئی نظریات پیش کیے جیسے ہیڈ لائٹس٬ میراج٬ طیارے یا خلائی مخلوق
وغیرہ- لیکن آج تک اس کی درست حقیقت کوئی بھی واضح نہیں کرسکا-
|
|
Hook Island Sea Monster
یہ پراسرار مخلوق ہک نامی جزیرے کے اسٹون ہیون نامی سمندر میں دیکھی گئی
اور اس کی لمبائی تقریباً 80 فٹ تھی- جس شخص نے اس کی تصویر کھینچی اس کا
خیال تھا کہ یہ مردہ ہے کیونکہ یہ حرکت نہیں کر رہی تھی- تاہم اس آدمی کا
کہنا ہے کہ “ جیسے ہی میں اس کے قریب پہنچا تو اس مخلوق نے یکدم اپنا منہ
کھولا اور تیرتی ہوئی دور نکل گئی“ -
|
|
Solway Firth Spaceman
1964 میں ایک شخص نے پہاڑیوں پر اپنی بیٹی کی تصاویر کھینچیں- جب یہ تصاویر
تیار ہوکر آئیں تو وہ شخص یہ دیکھ کر چونک گیا کہ ایک تصویر میں اس کی بیٹی
کے عقب میں ایک خلاباز موجود ہے- اس شخص کا کہنا ہے کہ تصاویر کھینچتے وقت
میں نے ایسی کسی شخص کو نہیں دیکھا- اور دوسری جانب کوڈک نے اس تصویر کے
اصلی ہونے کی تصدیق بھی کی ہے-
|
|
Black Knight
یہ ایک ایسی پراسرار شے ہے جس کی تصویر 1960 میں خلا میں بھیجی جانے والی
سب سے پہلی سیٹیلائٹ نے کھینچی- ماہرین یہ تو نہیں بتا سکے کہ یہ کیا ہے
لیکن ان کا اتنا ضرور کہنا ہے کہ یہ پراسرار شے گزشتہ 13 ہزار سال سے
زمین کے گرد چکر لگا رہی ہے-
|
|
Freddy Jackson
فریڈی جیکسن ایک ائیر مکینک تھا اور وہ اس تصویر کے کھینچے جانے سے دو دن
قبل حادثے کا شکار ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا- یہ تصویر اس کی
آخری رسومات کے دوران کھینچی گئی- 1919 میں کھینچی جانے والی اس تصویر میں
جس شخص کو واضح کیا گیا ہے اس کے عقب میں ایک اور چہرہ دیکھا جاسکتا ہے-
فریڈی کے کئی دوستوں نے اس چہرے کو فریڈی کے ہی طور پر شناخت کیا ہے جو کہ
آخری قطار کے بھی پیچھے کھڑا تھا-
|
|
Skunk Ape
سال 2000 میں فلوریڈا کی ایک خاتون نے بےدم بندر سے ملتی جلتی ایک مخلوق کی
دو تصاویر کھینچی- انہوں نے یہ تصاویر اپنے گھر کے پچھلے حصے میں کھینچی
جہاں وہ سیب توڑنے کی کوشش میں مصروف تھیں- اس دوران انہیں یہ پراسرار چیز
دکھائی دی- تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بندر ہے لیکن وضاحت کسی کے پاس
نہیں- |
|
Edna Cintron
11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کی تصاویر اور ویڈیو
میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت کے جنوبی ٹاور کے درمیانی خلا یا سوراخ میں
کھڑی ایک خاتون مدد چاہ رہی ہے- اس خاتون کو اس کے فیملی ممبرز نے شناخت
کرلیا- سوال یہ اٹھتا ہے کہ وہ اس ابتدائی حادثے میں بچ کیسے گئی جس میں سب
کچھ تباہ ہوگیا تھا اور پھر وہ اس مقام پر کھڑی کیسے ہوئی کیونکہ یہ جگہ
انتہائی گرم ہونی چاہیے تھی- کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس عورت کی اندر
موجودگی کسی قسم کی دھوکے بازی کی علامت ہے- |
|