سانپ سے ڈر نہیں لگتا؟ تو زرا ان کو دیکھئے

سانپ ایک لمبا٬ لچکدار اور خطرناک جانور ہے- دنیا بھر میں سانپوں کی 2900 اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے تقریباً 400 انتہائی زہریلی ہیں- سانپ چوہوں٬ پرندوں٬ چھوٹے ہرن٬ رینگنے والے جانوروں کے علاوہ انسان کو بھی اپنا شکار بناتے ہیں- سانپ اپنے سر کے قطر سے تین گنا زائد بڑے جانور کو نگلنے کی صلاحیت رکھتا ہے- ہم یہاں جن سانپوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں وہ دنیا کے سب سے طویل ترین سانپ ہیں اور ان میں سے بعض انتہائی زہریلے اور خطرناک بھی ہیں-
 

The Carpet Python
اس سانپ کا تعلق پائتھن فیملی کے سب سے طویل ترین سانپوں کی ایک قسم سے ہے- یہ سانپ 2 سے 4 میٹر ( 6.6 فٹ سے 13 فٹ ) تک لمبے ہوسکتے ہیں- ان سانپوں کا وزن 15 کلوگرام تک ہوتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سانپوں میں نر سانپ مادہ سے چھوٹے ہوتے ہیں جبکہ بعض خطوں میں تو پائے جانے والے مادہ سانپ نر سے 4 گنا تک وزنی ہوتے ہیں-

image


The Columbian Red Tail Boa
ان سانپوں میں مادہ عموماً 7 سے 10 فٹ ( 2.1 میٹر سے 3 میٹر ) تک جبکہ نر سانپ 6 سے 8 فٹ ( 1.8 سے 2.4 میٹر) تک لمبے ہوتے ہیں- مادہ سانپوں کے لمبائی کا 10 فٹ تک پہنچنا ایک عام سی بات ہے- بعض اوقات تو یہ اس سے بھی زیادہ یعنی 12 سے 14 فٹ تک بھی طویل ہوجاتے ہیں-

image


The Bushmaster Viper
یہ ایک طویل ترین زہریلا سانپ ہے جو کہ 13 فٹ تک لمبا ہوسکتا ہے- یہ عموماً شمالی کوسٹا ریکا کے دریائے ایمیزون کی جھاڑیوں یا جنگلات میں پائے جاتے ہیں- ان سانپوں کا رنگ reddish brown سے pinkish gray تک ہوسکتا ہے- یہ رنگ اپنی جنگل میں موجود رہائش گاہ سے ملتا جلتا رکھتے ہیں-

image


The King Cobra
کنگ کوبرا دنیا کا سب سے طویل ترین زہریلا سانپ ہے جو کہ 18.5 فٹ سے 18.8 فٹ ( 5.6 میٹر سے 5.7 میٹر) تک لمبا ہوسکتا ہے- بنیادی طور پر یہ دوسرے سانپوں کا اپنا شکار بناتا ہے- یہ خطرناک سانپ بھارت کے جنگلات٬ انڈونیشیا اور فلپائن میں پایا جاتا ہے- اوسطاً ان سانپوں کی لمبائی 3 سے 4 میٹر تک ہوتی ہے اور ان کا وزن 6 کلوگرام تک ہوتا ہے-

image


The Scrub Python
اس سانپ کا شمار بھی طویل ترین سانپوں میں ہوتا ہے البتہ یہ زہریلا نہیں ہوتا- یہ سانپ آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 8.5 میٹر ( 28 فٹ ) تک لمبا ہوسکتا ہے-

image


The African Rock Python
ان سانپوں میں بالغ سانپ اوسطاً 18 فٹ تک لمبے ہوتے ہیں اور حد 25 فٹ تک لمبے ہوسکتے ہیں- جنگل میں ان سانپوں کا غلبہ ہوتا ہے کیونکہ یہ انتہائی طاقتور اور جارحانہ ردعمل کے حامل ہوتے ہیں- یہ سانپ قریب میں موجود کسی بھی چیز کو اپنی گرفت میں لے کر اپنی غذا بناسکتے ہیں- عموماً یہ افریقہ میں پائے جاتے ہیں-

image


The Burmese Python
یہ اوسطاً بالغ سانپ 13 فٹ تک لمبے ہوتے ہیں اور ان کی حد لمبائی 20 فٹ تک ریکارڈ کی گئی ہے- سانپوں کی اس قسم کی سب سے دلچسپ صلاحیت یہ ہے کہ یہ سانپ اپنے انڈوں کو گرمائش پہنچانے کے لیے اپنے جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ کرسکتے ہیں اور یوں انہیں اپنے انڈوں کے گرد لپٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی-

image

The Reticulated Python
یہ سانپ جنوب مشرقی ایشیا میں پائے جاتے ہیں اور 18 فٹ تک لمبے ہوسکتے ہیں- اب تک سانپوں کی اس قسم سے تعلق رکھنے والا سب سے طویل ترین سانپ 32 فٹ لمبا ریکارڈ کیا گیا ہے-

image

The Green Anaconda
یہ دنیا کا دوسرا طویل ترین سانپ ہے اور جنوبی امریکہ کے مرطوب نشیبی علاقوں میں پایا جاتا ہے- ان سانپوں میں بالغ سانپ کی لمبائی اوسطاً 15 سے 17 فٹ تک ہوتی ہے اور وزن 200 پونڈ تک ہوتا ہے- اب تک کا ریکارڈ کیا جانے والا سب سے وزنی گرین ایناکونڈا 550 پونڈ وزن کا حامل تھا- اور اسی طرح لمبائی کے حوالے سے اب تک ریکارڈ کیا جانے والا گرین ایناکونڈ 28 فٹ طویل ہے-

image

The Titanoboa Snake
یہ سانپ 13 میٹر ( 42 فٹ ) تک لمبے ہوتے تھے اور یہ لمبائی ایک نارمل بس کے جتنی تھی- یہ شمال مشرقی کولمبیا کے آبی جنگلات میں 58 سے 60 ملین سال قبل پائے جاتے تھے- محققین کے مطابق یہ انتہائی چوڑے تھے اور اندازوں کے مطابق ان کا وزن ایک ٹن سے زائد ہوا کرتا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Snakes are elongated, limbless, flexible reptiles. There are about 2,900 species of snakes and almost 400 are venomous. Snakes consumes termites, rodents, birds, frogs, small deer, reptiles and people. Snakes eat their prey whole and able to consume prey three times larger than the diameter of their head. So here is a list of the Top 10 Biggest Snake in the World.