خواتین پرکشش دکھائی دینے کے لیے ہمیشہ سے ہی سونے کے
زیورات کا استعمال کرتی آئی ہیں- لیکن ایک بھارتی ڈاکٹر نے اس سونے کو اب
آنکھوں کا حصہ بنا دیا ہے جسے آپ آنکھوں کا زیور بھی قرار دے سکتے ہیں-
|
|
بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر چندر شیکھر نے سونے کے غییر معمولی حد تک
چھوٹے ذرات کو کنٹیکٹ لینس کا حصہ بنا دیا ہے- اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی
بلکہ ڈاکٹر شیکھر ان لینس کو ہیروں سے بھی آراستہ کرتے رہے ہیں-
ڈاکٹر شیکھر کے تیار کردہ ان کنٹیکٹ لینس کی قیمت 15 لاکھ سے 18 لاکھ روپے
تک ہے- 24 قیراط سونے سے آراستہ ان کنٹیکٹ لینس کو پہننے والے افراد کی
آنکھیں سونے کی پرت کی وجہ سے چمکنا شروع ہوجاتی ہے اور یوں دیکھنے والے ان
کی جانب متوجہ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے-
|
|
تاہم ماہرین کی جانب سے پرکشش دکھائی دینے کے اس انوکھے طریقے کو آنکھوں کے
لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا جارہا ہے-امریکی ماہرین کے مطابق لینس کا
وزنی ہونا آنکھ کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے- |