ہنی مون٬ ہزاروں فٹ بلندی سے گر کر بھی--

شاید اس ڈچ جوڑے نے کبھی یہ سوچا بھی نہ ہوگا کہ ان کے ہنی مون کے غرض سے گزارے جانے والے سری لنکا میں چند دن ہمیشہ کے لیے یادگار بھی بن سکتے ہیں- اور یاد بھی ایسی کہ جب بھی آئے رونگھٹے کھڑے کردے کیونکہ ان کے ساتھ وہ حادثہ پیش آیا جس میں جان کا بچنا صرف ایک معجزہ ہی ہے-
 

image


بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک 35 سالہ ڈچ شہری Mamitho Lendas اپنی نئی دلہن کے ہمراہ سری لنکا آیا ہوا تھا جہاں انہوں نے مقبول ترین چوٹی جسے “ دنیا کی آخری چوٹی “ کہا جاتا ہے کی سیر کا فیصلہ کیا-

4 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع اس چوٹی پر کھڑے ہو کر ڈچ شہری نے ان قدرتی مناظر کے ساتھ ساتھ اپنی بیوی کی تصویر کھینچنے کا ارادہ کیا اور اسی دوران جب تصاویر کھینچنا شروع کی تو ڈچ شہری اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ہزاروں فٹ بلند پہاڑ سے نیچے گر گیا-

تاہم خوش قسمتی سے وہ 1300 فٹ نیچے گرنے کے بعد ایک درخت میں جا پھنسا اور اسے وہاں سے سری لنکن فوج نے بحفاظت نکال کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا-
 

image

سری لنکن آرمی کے بریگیڈئیر جے ناتھ جویرا اسے ایک خوش قسمت انسان قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس مقام سے گر کر زندہ بچنے والا یہ پہلا شخص ہے جبکہ اس سے قبل متعدد افراد اس مقام سے گر اپنی جان گنوا چکے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

A newly married Dutch couple escaped to Sri Lanka for an incredible honeymoon and were enjoying all the beautiful sites the South Asian country has to offer. The couple visited the World’s End mountain top, and while taking in all the breathtaking scenery that surrounded them, the groom, 35-year-old Mamitho Lendas, decided to get a picture of his lovely bride.