پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں
اپنی پہلی فتح حاصل کرلی ہے- اس سے قبل پاکستان نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2015
میں دو میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز سے کھیلے لیکن بدقسمتی سے دونوں میچز میں
پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا-
پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہونے والے آج کے میچ میں زمبابوے کی پوری ٹیم
236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 215 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
|
|
باؤلنگ کے شعبے میں محمد عرفان اور وہاب ریاض نے عمدہ کارکردگی پیش کی-
محمد عرفان نے 30 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض نے 45 رنز کے
عوض 4 وکٹیں حاصل کیں-
تاہم وہاب ریاض نے بیٹنگ کے شعبے میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے
ہوئے 46 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے- انہوں نے 6 چوکے اور
1 چھکا لگایا-
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز مصباح الحق نے اسکور کیے- مصباح 121
گیندوں پر 73 رنز بنائے-
|
|
زمبابوے کی جانب سے بہترین باؤلنگ چتارا نے کی اور انہوں نے صرف 35 رنز کے
عوض پاکستان کی 3 وکٹیں حاصل کرلیں- دوسرے نمبر پر سین ولیم رہے جنہوں نے
48 رنز دے کر پاکستان کی 2 وکٹیں اپنے نام کیں-
|
|
زمبابوے کی بیٹنگ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ آج کے میچ میں بھی
پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا- لیکن پاکستانی باؤلروں نے اچھی
کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف بلے بازوں کو وکٹ پر جم کر نہ کھیلنے دیا۔
زمبابوے کی طرف سے ٹیلر 50 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ |