تقریباً گزشتہ 200 سال سے برطانیہ کا تاریخی محل Hampton
Court ایک بھوت کے حوالے سے مشہور ہے لیکن یہ بھوت اب تک کسی نے دیکھا نہیں
تھا- تاہم اب یہ بھوت ایک تصویر میں پکڑا گیا ہے جو ایک طالبہ نے اپنے
موبائل کے کیمرے سے کھینچی ہے-
12 سالہ Holly Hampsheir اور ان کی کزن Brook McGee مذکورہ محل کے نظارے کر
رہی تھیں کہ اس دوران انہوں تصاویر کھینچنے کا ارادہ کیا-
|
|
ہولی نے جب اپنی کزن بروک کی تصاویر کھینچیں تو ان میں سے ایک تصویر میں “
پراسرار جسم “ کو بھی دیکھا گیا-
اس تصویر کے فوراً بعد کھینچے جانے والی تصویر میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے-
اس جسم کو گرے لیڈی کا بھوت قرار دیا جا رہا ہے- اس بھوت نے کالے رنگ کا
گاؤن پہن رکھا ہے-
بولی کا کہنا ہے کہ “ جب میں تصویر کھینچ رہی تھی تب وہاں ہم دونوں کے علاہ
کوئی بھی موجود نہیں تھا“ -
بروک کا کہنا ہے کہ “ تصویر دیکھ کر ہم دونوں ڈر گئے تھے- ہم نے وہاں کسی
چیز کو نہیں دیکھا تھا“-
|
|
“ لوگ کہتے ہیں کہ جب بھوت کمرے میں داخل ہوتا ہے تو کمرا ٹھنڈا ہوجاتا ہے
لیکن ہمارے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا“ -
گرے لیڈی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پرنس ایڈورڈ اور الزبتھ کی نرس تھی
اور اس محل میں ہی ان شخصیات کی دیکھ بھال پر مامور تھی-
دوسری جانب سن اخبار کے مطابق ایک فوٹو گرافی کے ماہر نے ان تصاویر کا
جائزہ لیا ہے اور انہیں اصلی قرار دیا ہے- |