رنگ برنگی اور خوبصورت سمندری حیات کے بارے میں تو اکثر
ہم پڑھتے اور سنتے رہتے ہیں لیکن انہی سمندروں کی تہہ میں ایسی خوفناک اور
عجیب الخلقت مخلوقات بھی پائی جاتی ہیں جنہیں صرف دیکھنے پر ہی انسان پر
خوف طاری ہوجاتا ہے- یہ تمام خطرناک سمندری حیات سطحِ سمندر سے نیچے ہزاروں
میٹر کی گہرائی پر پائی جاتی ہیں-
|
A goblin shark
یہ خوفناک مچھلی نیو ساؤتھ ویلز کے ساحلوں سے ایک مقامی ماہی گیر نے پکڑی
ہے- بہت کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ یہ مچھلی سمندر کی سطح پر دکھائی دے اور
عموماً یہ انتہائی گہرے سمندر میں پائی جاتی ہے- یہ مچھلی 3 سے 4 میٹر تک
لمبی ہوتی ہے- |
|
A giant oarfish
یہ دیوقامت مچھلی بھی انتہائی گہرے سمندر کی مخلوق ہے اور بہت کم دیکھنے کو
ملتی ہے- تاہم گزشتہ 5 سالوں کے دوران ان مچھلیوں کی ساحلوں پر آنے کی
متعدد مثالیں موجود ہیں- یہ مچھلی سمندر میں 1 ہزار میٹر کی گہرائی میں
پائی جاتی ہے-
|
|
A fish with two mouths
دو منہ کی حامل یہ مچھلی جنوبی آسٹریلیا کے ایک ماہی گیر نے دریافت کی- اس
طرح کی منفرد مچھلی اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی گئی تھی- یہ میٹھے پانی کی
مچھلی ہے اور Clupeidae کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے-
|
|
A prehistoric frill shark
اس مچھلی کو تو دیکھنے سے ہی خوف محسوس ہوتا ہے اور یہ بھی گہرے پانیوں کی
مخلوق ہے- اس مچھلی کو آسٹریلیا کے نزدیکی ساحلوں سے دریافت کیا گیا-یہ
مچھلی سمندر میں 1300 فٹ کی گہرائی میں پائی جاتی ہے-
|
|
A South American pachu fish
یہ خوفناک مچھلی چند ممالک میں غذا کے طور پر بہت پسند کی جاتی ہے- اگرچہ
اس مچھلی کے نام کے ساتھ جنوبی امریکن لکھا گیا ہے- یہ مچھلی عام طور پر
ایمیزون اور Papua New Guinea کے دریاؤں میں پائی جاتی ہے لیکن اس مچھلی کو
مشی گن کی ایک جھیل سے پکڑا گیا تھا-
|
|
A basket star
اگرچہ یہ کسی اور ہی دنیا کی مخلوق معلوم ہوتی ہے لیکن یہ باسکٹ اسٹار فش
ہے- اس مچھلی کو دریافت کرنے والا ماہی گیر اس وقت چونکے بغیر نہ رہ سکے جب
سنگاپور کے گہرے سمندر سے اس نے اسے دریافت کیا- اس کا وزن 5 کلوگرام جبکہ
قطر 14 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے-
|
|
The giant Lion's Mane jellyfish
اکثر اوقات جیلی فش ساحلوں پر دکھائی دیتی رہتی ہیں تاہم اس دیوقامت جیلی
فش کا نظارہ کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے- یہ دنیا کی سب سے بڑی جیلی فش ہے- اس
جیلی فش کا قطر 7 فٹ اور 6 انچ تک ہوتا ہے- یہ آرکٹک کے سرد ترین پانیوں
میں پائی جانے والی جیلی فش ہے-
|
|
A lancetfish
یہ مچھلی کھلے سمندر میں پائی جاتی ہے اور اس کے دانت انتہائی تیز ہوتے ہیں-
شمالی کیرولینا کے ماہی گیر اس خوفناک مچھلی کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے- یہ
مچھلی دو میٹر تک لمبی ہوسکتی ہےاور اس کا تعلق مچھلیوں کی ایک ایسی قسم سے
ہے جو بہت کم تعداد میں پائی جاتی ہیں- لیکن پھر بھی انسانوں کو ان سے بچ
کر رہنا چاہیے- |
|
A megamouth shark
یہ عجیب و غریب مچھلی فلپائن کے ساحلی علاقے Marigondon کے سمندری ساحل پر
پائی گئی- شبہ ہے کہ یہ مچھلی کسی ماہی گیر کے جال میں پھنس کر اپنی جان سے
ہاتھ دھو بیٹھی ہے- یہ شارک ایک ایسی نایاب نسل ہے جو گہرے پانیوں میں
موجود ہوتی ہے- یہ مچھلی 5.5 میٹر تک لمبی ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے- |
|
The Montauk Monster
یہ خوفناک مخلوق نیویارک کے علاقے Montauk کے ساحل پر پائی گئی- اس مخلوق
کو سرکاری سطح پر شناخت نہیں کیا جاسکا لیکن زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ
یہ raccoon نامی جانور کا جسم ہے جو بری طرح مسخ ہوچکا ہے- |
|