گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والی پرواز پر
آسمانی بجلی آ گری- خلیجی ائیر لائن کی پرواز 766 بحرین سے لاہور آرہی تھی-
مذکورہ طیارے میں 214 پاکستانی مسافر سوار تھے-
|
|
آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے پرواز کو
ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر اتار
دیا- اور اب وہاں موجود مسافر اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے دوسرے طیارے کے
انتظار میں ہیں-
خوش قسمتی سے اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے-
لیکن پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق “ یہ مسافر دہلی ایئرپورٹ پر گزشتہ بارہ
گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں ہندوستانی حکام کی جانب سے پرواز سے
بھی اترنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی“۔
یاد رہے کہ مسافر طیارے میں سوار 214 پاکستانی مسافروں میں بچے بھی شامل
ہیں-
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم نے نئی دہلی میں
پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر کو مسافروں کی مکمل دیکھ بھال کرنے کی ہدایات
جاری کی گئی ہیں- اور اس کے علاوہ دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر کو
بھی مسافروں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی ہے۔
|
|
پی آئی کے ترجمان کے مطابق خلیجی ائیر لائن کو پی آئی اے نے اپنا طیارہ
بھیجنے کی بھی پیشکش کی تاہم خلیجی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد
پرواز کی تیکنیکی خرابی کو درست کر کے اسے لاہور تک پہنچائیں گے۔ |