بیوی سے محبت نہ ہونے پر جرمانہ

ترکی میں ایک عدالت نے ایک ایسے شخص کو جرمانہ کیا ہے جس نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ ’مجھے تم سے محبت نہیں‘۔ ترکی کی عدالت کی جانب سے اس بات کو ’جذباتی تشدد‘ کے مترادف قرار دیا ہے-
 

image


ترک اخبار کا کہنا ہے کہ اس جوڑے نے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جہاں یہ ایک دوسرے پر بےعزتی کے الزامات عائد کر کے ہرجانہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔

لیکن مقامی عدالت نے دونوں ہی ایک جتنا برا قرار دیا تاہم شوہر کی جانب سے اپنی بیوی سے محبت نہ ہونے کے دعوے کو ’جذباتی تشدد‘ کے مترادف کہا اور اسے اپنی اہلیہ کو ہرجانہ ادا کرنے حکم دیا۔

مذکورہ خاتون کے مطابق ان کے شوہر اکثر گھر چھوڑ کر چلے جایا کرتے ہیں اور اب وہ اپنے شوہر کے منہ سے یہ بات سن کر ’جذباتی طور پر تباہ‘ ہوگئیں۔
 

image

دوسری جانب شوہر نے بیوی پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیوی بارہا انھیں گالیاں اور بددعائیں دیتی تھیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Issuing a landmark ruling yesterday, the Supreme Court of Appeals declared that saying "I don't love you" to a spouse amounted to emotional violence and ordered a husband to pay compensation to his wife in a divorce case.