اکثر نئے والدین کو اپنے نومولود بچے کے رونے اور ان کی
وجہ سے راتوں کو جاگنے کا خوف ہوتا ہے لیکن سڈنی کے رہائشی Yasmin اور
Michael Burley کے لیے یہ سب کچھ ایک خواب بن گیا ہے-
|
|
درحقیقت اس جوڑے کا نومولود بیٹا ایک ایسے مرض میں مبتلا ہے جس کے شکار
افراد کبھی رو نہیں پاتے-
تقریباً 2 ماہ کے اس بچے ٹیٹ برلے کو ایسا دماغی مرض لاحق ہے جس کی وجہ سے
اس کا دماغ کچھ بھی محسوس نہیں کرسکتا- اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ زیادہ
عرصے زندہ نہیں رہ سکے گا-
Miller-Dieker Lissencephaly syndrome میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اس بچے کو
دیگر کئی امراض کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے- جیسے دماغی نشو و نما کا رکنا٬
کمزور مسلز اور کھانے پینے کے مسائل وغیرہ-
|
|
پیدائش کے وقت اس بچے کی سانس بھی نہیں آرہی تھی تاہم ڈاکٹروں نے اس بچے کی
سانس بحال کرلی-
بچے کے علاج کے لیے اس کی ماں نے 13 ہزار آسٹریلن ڈالر کی جمع کرلی ہے اور
اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کو روتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے- |