پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کو دنیا کا سب سے
سستا ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے- کراچی نے یہ اعزاز دنیا بھر کے
133 شہروں کو پیچھے چھوڑ کر حاصل کیا ہے-
گزشتہ سال بھی کراچی کو روزمرہ اخراجات کے حوالے سے سب سے سستا شہر قرار
دیا گیا تھا-
|
|
دنیا کے سستے ترین شہروں کے حوالے سے یہ سروے بین الاقوامی جریدے Economist
Intelligence Unit نے کیا ہے اور سروے کے لیے دنیا بھر کے 133 شہروں کا
انتخاب کیا گیا-
سروے کے نتائج کچھ یوں سامنے آئے کہ کراچی سب سے سستا جبکہ سنگاپور دنیا کا
مہنگا ترین شہر ثابت ہوا-
سروے میں شہروں کی درجہ بندی کی بنیاد بجلی گیس جیسی بنیادی ضروریات٬ کھانے
پینے کی اشیا، کپڑے ، ٹرانسپورٹ سمیت 160 سے زائد اشیاء اور خدمات کی
قیمتیں تھیں ۔
|
|
سروے کے مطابق 5 سرفہرست دنیا کے سستے ترین شہروں میں باقی 4 شہر بنگلور،
کراکس، ممبئی اور چنائے شامل ہیں جبکہ 5 سرفہرست مہنگے ترین شہروں میں
سنگاپور کے علاوہ پیرس، اوسلو، زیورخ اور سڈنی کو شامل کیا گیا ہے- |