آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے میچ میں پاکستان نے جنوبی
افریقہ کو 29 رنز سے شکست دے دی ورلڈ کپ کی تاریخ بدل دی ہے۔ اس سے قبل
ورلڈ کپ میچوں پاکستان کبھی بھی ساؤتھ افریقہ کو شکست نہیں دے سکا تھا-
پاکستان نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 222 رنز کا ہدف دیا لیکن
ڈک ورتھ لوئس کے تحت جنوبی افریقہ کو 232 رنز بنانے تھے۔ تاہم جنوبی افریقہ
کی مکمل ٹیم 202 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی۔
|
|
پاکستان کی جانب سے اس میچ میں سرفراز احمد نے عمدہ کارکردگی مظاہرہ کیا-
انہوں نے 49 گیندوں میں 49 رنز بنائے اور چھ کیچوں بھی پکڑے جس انہیں پر
مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز ہی تھے جنھوں نے
پاکستان کو پریشان کیے رکھا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں
حاصل کیں جبکہ سہیل خان نے ایک مگر ڈی ویلیئرز کی اہم وکٹ حاصل کی۔
اس میچ میں شاہد آفریدی نے اپنے آٹھ ہزار رنز مکمل کر لیے۔
بلے بازوں میں کپتان مصباح الحق نمایاں رہے جنہوں نے 56 رنز بنائے۔ یونس
خان 37 رنز بنا سکے جب کہ شاہد آفریدی نے 15 گیندوں پر 22 رنز اسکور کیے جس
میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے اسٹیئن نے تین، ایبٹ نے دو جب کہ مورکل، عمران طاہر
اور ڈویلیئرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
|
|
کپتان اے بی ڈویلیئرز وہ واحد کھلاڑی تھے جن کی وجہ سے میچ پاکستان کے
ہاتھوں سے نکلتا ہوا محسوس ہو رہا تھا۔ انھوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے
پانچ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔
|